ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے لیے بھارتی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔بھارتی کرکٹ بورڈ کے مطابق سوریا کمار یادیو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 میں ٹیم کی قیادت کریں گے، اکشر پٹیل نئے وائس کپتان ہونگے جبکہ شبھمن گل کو اسکواڈ سے ڈراپ کردیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 7 فروری سے بھارت اور سری لنکا میں کھیلا جائے گا۔
ابھیشک شرما، سنجو سمیسن، تلک ورما، ہاردک پانڈیا، شیوم دوبے، اکشر پٹیل، رنکو سنگھ، جسپریت بمرا، ہرشیت رانا، ارشدیپ سنگھ، کلدیپ یادیو، ورون چکرورتی، واشنگٹن سندر اور ایشان کشن بھارتی اسکواڈ میں شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھئیے
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2026,آئی سی سی نے شیڈول اور وینیوز کا اعلان کردیا۔ – urdureport.com
فٹ بال ورلڈکپ2026،فیفا نے ریکارڈ توڑ انعامی رقم دینے کا اعلان کر دیا – urdureport.com
ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں بھارتی ٹیم کے نائب کپتان شبمن گل ورلڈ کپ کے اسکواڈ میں جگہ نہیں بنا سکے ہیں، ان کی جگہ اکشر پٹیل کو بھارتی ٹیم کا نائب کپتان مقرر کردیا گیا ہے۔

