ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے وینیوز اور شیڈول کو حتمی شکل دے دی گئی ہے اور ایونٹ بھارت اور سری لنکا میں مشترکہ طور پر کھیلا جائے گا اور پاکستان اپنے تمام میچز سری لنکا میں کھیلے گا۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کا آغاز 7 فروری سے ہوگا اور 8 مارچ 2026 تک جاری رہے گا۔
معروف کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق کے مطابق بھارت میں میگا ایونٹ کے میچز احمد آباد، دہلی، کولکتہ، چنئی اور ممبئی میں ہوں گے جبکہ کولمبو اور کینڈی سری لنکا میں ورلڈ کپ میچز کی میزبانی کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں
ٹی20 ورلڈ کپ 2026بیس ٹیموں کی لائن اپ مکمل – urdureport.com
پی ایس ایل , 11ویں ایڈیشن میں کتنی ٹیمیں حصہ لیں گی ،تیاریاں شروع – urdureport.com
پاکستان کرکٹ ٹیم اپنے تمام میچز سری لنکا میں کھیلے گی جبکہ بھارت میں دیگر گروپوں اور ناک آؤٹ مرحلے کے میچز ہوں گے۔ایونٹ میں دنیا بھر کی 20 ٹیمیں شرکت کریں گی جنہیں چار گروپس میں تقسیم کیا جائے گا۔
یہ پہلا موقع ہوگا کہ بھارت اور سری لنکا مشترکہ طور پر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی میزبانی کریں گے۔

