• Home  
  • پاكستان میں گزشتہ تین سال میں غربت عروج پر،عالمی بینك كی رپورٹ
- پاکستان

پاكستان میں گزشتہ تین سال میں غربت عروج پر،عالمی بینك كی رپورٹ

پاکستان میں غربت کی شرح میں اضافہ، عالمی بینک کی تشویشناک رپورٹ اسلام آباد: عالمی بینک کی تازہ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں غربت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور موجودہ شرح 25.3 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ یہ اضافہ گزشتہ تین برسوں کے دوران تقریباً 7 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں […]

غربت پاكتستان،غریب لوگ پاكستان،شرع غربت پاكستان،غربت رپورٹ

پاکستان میں غربت کی شرح میں اضافہ، عالمی بینک کی تشویشناک رپورٹ

اسلام آباد: عالمی بینک کی تازہ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں غربت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور موجودہ شرح 25.3 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ یہ اضافہ گزشتہ تین برسوں کے دوران تقریباً 7 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2022 میں ملک میں غربت کی شرح 18.3 فیصد تھی، جو 2023 میں بڑھ کر 24.8 فیصد ہو گئی، جبکہ 2025 میں یہ مزید بڑھتے ہوئے 25.3 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔ ماہرین کے مطابق معاشی بدحالی، بڑھتی ہوئی مہنگائی اور روزگار کے محدود مواقع اس اضافے کی بڑی وجوہات ہیں۔

اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ 2001 سے 2015 تک پاکستان میں غربت کی شرح میں نمایاں کمی آئی تھی، اس دوران سالانہ اوسطاً 3 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ 2015 سے 2018 کے درمیان یہ شرح ایک فیصد سالانہ کم ہوئی، مگر 2022 کے بعد سے حالات نے یکسر رخ بدل لیا اور غربت کی سطح پھر بڑھنے لگی۔

معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق غربت میں اس تیزی سے اضافہ نہ صرف عوام کی زندگیوں پر براہ راست اثر ڈال رہا ہے بلکہ سماجی اور معاشی استحکام کے لیے بھی خطرے کی گھنٹی ہے۔ ماہرین نے زور دیا ہے کہ حکومت کو فوری طور پر غربت کے خاتمے کے لیے عملی اقدامات کرنے چاہئیں، جن میں روزگار کے مواقع بڑھانا، بنیادی سہولیات کی فراہمی اور سماجی بہبود کے پروگراموں کو مضبوط کرنا شامل ہے۔

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اردو رپورٹ جملہ حقوق محفوظ ہیں