پاکستانی دوشیزہ پہلی مرتبہ دنیا کے معروف مقابلۂ حسن مس ورلڈ میں نمائندگی کرئے گی۔ مس ورلڈ پاکستان 2026 کا اعزاز حاصل کرنے والی انیقہ معراج (Aneeqa Miraj) آئندہ ماہ ویتنام (Vietnam) میں ہونے والے 75ویں مس ورلڈ (75th Miss World) مقابلے میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی۔
مس ورلڈ (Miss World) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق مقابلے کی تقریبات 9 اگست سے 5 ستمبر تک ویتنام (Vietnam) میں منعقد ہوں گی، جہاں دنیا بھر سے مختلف ممالک کی امیدواریں شرکت کریں گی۔
24 سالہ انیقہ معراج (Aneeqa Miraj) بزنس اور اکنامکس کی گریجویٹ ہیں۔ انہوں نے اکاؤنٹنگ اور آڈٹنگ میں تخصص حاصل کر رکھا ہے اور مستقبل میں اسٹیٹ آتھرائزڈ پبلک اکاؤنٹنٹ بننے کا ہدف رکھتی ہیں۔
سماجی شعبے میں کردار
انیقہ معراج (Aneeqa Miraj) کا کہنا ہے کہ وہ پیشہ ورانہ کامیابی کے ساتھ ساتھ سماجی شعبے میں بھی اپنا کردار ادا کرنا چاہتی ہیں۔ ان کے مطابق بچوں کے حقوق کے تحفظ اور بچیوں کی معیاری تعلیم کے فروغ کے لیے کام کرنا ان کی ترجیحات میں شامل ہے تاکہ پاکستان کے روشن مستقبل کی تعمیر میں اپنا حصہ ڈال سکیں۔اگرچہ مس ورلڈ کے پلیٹ فارم پر پاکستان کی یہ پہلی شرکت ہوگی۔


