وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز چوہدری سالک حسین کی مؤثر کاوشوں سے پاکستانی ورکرز کے لیے یورپ کے دروازے کھل گئے۔
اٹلی کی جانب سے پاکستان کے لیے 10,500 نوکریوں کا کوٹہ مختص کیا جانا ایک تاریخی کامیابی ہے، جس کے تحت آئندہ تین سال تک ہر سال 3,500 پاکستانی سیزنل اور نان سیزنل بنیادوں پر اٹلی میں روزگار حاصل کریں گے۔
اوورسیز پاکستانی ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی اور دنیا میں پاکستان کے سفیر ہیں۔ طویل محنت کے بعد اٹلی میں پاکستانی ورک فورس کے لیے روزگار کے مواقع کھلنا یورپی لیبر مارکیٹ میں پاکستان کی مضبوط پیش قدمی ہے۔
یہ بھی پڑھئیے
اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر مکمل ڈیجیٹل کیش لیس آپریشن کا آغاز – urdureport.com
پاکستانی پاسپورٹ سے اسلامی جمہوریہ ہٹانے سے متعلق سوشل میڈیا پوسٹ پر بڑا بیان آگیا – urdureport.com
حکومتِ پاکستان محنت کشوں کو عالمی سطح پر باعزت روزگار فراہم کرنے کے لیے پُرعزم ہے، اور جلد یورپ کے مزید ممالک بھی پاکستانی ورک فورس کے لیے کھلیں گے۔

