دوسرے ٹی20 انٹرنیشنل میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 9 وکٹ سے شکست دے دی۔جنوبی افریقا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو جیت کیلئے 111رنز کا ہدف دیا، جو اس نے ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان تین میچز کی سریز 1-1 سے برابر ہوگئی، سیریز کا تیسرا اور فیصلہ کن میچ یکم نومبر کو لاہور ہی میں کھیلا جائے گا۔
پاکستان کی جانب سے اوپنر صائم ایوب نے 38 گیندوں پر 71 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، انہوں نے اس دوران 6 چوکے اور 5 چھکے لگائے جبکہ بابر اعظم 11 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔اکلوتی وکٹ صاحبزادی فرحان کی گری، وہ 28 رنز بناکر پویلین لوٹے۔
اس سے قبل مہمان ٹیم آخری اوور میں 110رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی، ڈیوالڈ بریوس 25 اور ڈونون فریرا 15رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
یہ بھی پڑھیں
پی ایس ایل , 11ویں ایڈیشن میں کتنی ٹیمیں حصہ لیں گی ،تیاریاں شروع – urdureport.com

