امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیراعظم شہباز شریف نے ڈیووس میں ہونے والے اجلاس میں غ زہ بورڈ آف پیس کے چارٹر پر دستخط کر دیے ہیں۔
دوسرے عالمی رہنماؤں کے ہمراہ دستخطی تقریب میں وزیراعظم نے ڈونلڈ ٹرمپ کے ہمراہ چارٹر پر دستخط کیے اور امریکی صدر سے مصافحہ اور گفتگو کی۔
اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ غ ذہ میں جاری جنگ اپنے اختتام کے قریب ہے اور ح م اس نے غیر مسلح ہونے کا وعدہ کیا ہے، تاہم اگر اس نے ہتھیار نہ چھوڑے تو ’ان کا خاتمہ کر دیا جائے گا‘۔
وزارت خارجہ کے مطابق پاکستان نے علاقے میں دیرپا امن کے حصول کی خاطر ’بورڈ آف پیس‘ میں شامل ہونے کی دعوت قبول کی تھی۔
بدھ کے روز ترجمان وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان امید کرتا ہے کہ اس فریم ورک کی تشکیل سے مستقل جنگ بندی کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھئیے
پاکستانی وزیراعظم کو صدر ٹرمپ کی ’بورڈ آف پیس‘ میں شمولیت کی دعوت – urdureport.com
صدر ٹرمپ نے دوسری مدت میں دولت کے انبار لیا لیے،امریکی جریدے کی رپورٹ – urdureport.com
بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ پاکستان ’بورڈ آف پیس‘ میں شامل ہو کر ان مقاصد کے حصول تعمیری کردار ادا کرے گا۔
ہمیں جوائن کریں
(3) Urdu Report (@UrduReportpk) / X
واضح رہے کہ امریکہ نے ’بورڈ آف پیس‘ تشکیل دینا شروع کیا ہے اور اس میں شامل ہونے کے لیے پاکستان سمیت متعدد ممالک کے رہنماؤں کو دعوت نامے بھی بھیجے گئے ہیں۔

