پنجاب حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ وفاقی حکومت سے تحریکِ لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) پر پابندی عائد کرنے کی سفارش کی جائے گی، وفاقی حکومت کی جانب سے یہ فیصلہ ریا ست کی رٹ کو قائم کر نے کے لیے گیا ہے۔
پاکستان میں کسی بھی سیا سی جماعت پر پا بندی لگا نے کا اختیار وفا قی حکومت کے پاس ہے،اگر وفاقی حکومت یہ کہے کہ کوئِ جماعت "پاکستان کی خودمختاری یا سالمیت کے خلاف” کام کر رہی ہے تو اسے آئین کے تحت اعلان کر کے 15 دن کے اندر سپریم کورٹ کو ریفرنس بھیجنا پڑتا ہے؛ کورٹ کا فیصلہ حتمی ہوتا ہے۔
تحریکِ لبیک پاکستان (TLP) ایک سیاسی جماعت ہے — اور اسے پاکستان الیکشن کمیشن (ECP) نے باقاعدہ رجسٹرڈ سیاسی جماعت کے طور پر تسلیم کر رکھا ہے۔
یہ بھی پڑھیں
سعد اور انس رضوی ٹریس،گھر پر چھاپہ کروڑوں کا سونا ملکی غیر ملکی کرنسی برامد – urdureport.com
مرید کے آپریشن مکمل ،انٹرنیٹ سروس میں تعطل،سڑکوں کو کھولنے کا کام جاری – urdureport.com
وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس کے بعد جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پولیس افسران کی شہادت، سرکاری املاک کی تباہی میں ملوث رہنماؤں اور کارکنوں پر مقدمات چلیں گے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نفرت انگیزی، اشتعال انگیزی اور قانون شکنی میں ملوث افراد کو فوری گرفتار کیا جائے گا، قائدین کو انسداد دہشت گردی ایکٹ کے فورتھ شیڈول میں شامل کیا جائے گا۔
اعلامیے کے مطابق انتہا پسند جماعت کی تمام جائیدادیں اور اثاثے محکمہ اوقاف کی تحویل میں دی جائیں گی، تمام بینک اکاؤنٹس منجمد کیے جائیں گے۔
دوسری جانب محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے ایک ماہ میں غیرقانونی اسلحہ جمع کروانے کا الٹی میٹم جاری کردیا گیا

