• Home  
  • پنجاب حکومت نے شہریوں کی شکایات کے ازالے کے لیے وٹس اپ نمبر لانچ کر دیا۔
- پاکستان

پنجاب حکومت نے شہریوں کی شکایات کے ازالے کے لیے وٹس اپ نمبر لانچ کر دیا۔

پنجاب حکومت نے شہریوں کی شکایات کو دور کرنے کے لیے ایک واٹس ایپ نمبر کا اجراء کیا ہے جس پر شہری اپنی شکایات بھجوا سکتے ہیں اور ان کو ہر اتوار اس کا جواب دیا جائے گا۔ پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمی بخاری نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے پیغام میں […]

پنجاب حکومت نے شہریوں کی شکایات کو دور کرنے کے لیے ایک واٹس ایپ نمبر کا اجراء کیا ہے جس پر شہری اپنی شکایات بھجوا سکتے ہیں اور ان کو ہر اتوار اس کا جواب دیا جائے گا۔

پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمی بخاری نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے پیغام میں یہ کہا کہ شہریوں کو اگر کوئی شکایت ہو وہ کوئی تجویز دینا چاہیں تو اس حوالے سے وہ اس واٹس ایپ نمبر 03069330734 پر 10 سیکنڈ کا پیغام بجوائیں اور ہر اتوار کو اس کا جواب دیا جائے گا۔

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ پیغام 10 سیکنڈ سے یا ایک یا دو لائن سے زیادہ نہیں ہونا چاہیے اور لوگوں کے مسائل کو دور کرنے کے حوالے سے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اردو رپورٹ جملہ حقوق محفوظ ہیں