وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پرواز کارڈ کے ذریعے ہنرمند نوجوانوں کو 3 لاکھ روپے تک بلا سود فراہم کیے جائیں گے۔

یہ اعلان انہوں نے پرواز کارڈ، راہ روزگار اور اسکل ڈیولپمنٹ پورٹل کے افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔وزیر اعلیٰ نے کہاکہ عوام کو ریلیف اور سہولت فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے اور نوجوانوں کو بااختیار بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
جو بچے باہر نہیں جا رہے اور اپنا کاروبار شروع کرنا چاہتے ہیں، انہیں ہم نے ہر زاویے سے تیار کیا۔ اسکل ٹریننگ کے ساتھ ڈیسک ٹاپ، وائی فائی، پرسنل گرومنگ، لینگویج امپروومنٹ، کنورزیشنل اسکلز، اور ٹیلر میڈ آئی ٹی کورسز فراہم کیے گئے۔
انہوں نے کہاکہ نوجوانوں کو ہنرمند اور تعلیم یافتہ بنانے کے لیے مختلف اقدامات کیے جا رہے ہیں اور پرواز کارڈ کے ذریعے مالی معاونت میں مکمل شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا۔’تقریب میں بتایا گیا کہ ابتدائی طور پر 50 ہزار ہنرمند نوجوانوں کو پرواز کارڈ جاری کیے جائیں گے تاکہ کوئی بھی نوجوان وسائل کی کمی کی وجہ سے پیچھے نہ رہ جائے۔‘
وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ چیف منسٹر اسکل ڈیولپمنٹ پروگرام کے تحت اب تک دو لاکھ بچوں کو ٹریننگ دی جا چکی ہے اور ایک ہزار بچوں کو گارمنٹس کے شعبے میں روزگار فراہم کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھئیے
پنجاب میں بسنت،25سال بعد پتنگ بازی کی مشروط اجازت مل گئی – urdureport.com
پنجاب میں زمین پر قبضے کے مقدمے کا فیصلہ 90 دن میں ہوگا، آرڈیننس منظور – urdureport.com
انہوں نے کہا کہ صوبے کے تمام وسائل عوام کی خدمت میں استعمال کیے جا رہے ہیں اور موبائل پولیس اسٹیشن عوام کے مسائل کو براہِ راست گھروں کی دہلیز پر حل کر رہے ہیں۔
مریم نواز نے کہاکہ ہنر مند افرادی قوت کی دنیا بھر میں مانگ ہے اور صرف ٹریننگ فراہم کر کے نوجوان اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا سکتے ہیں۔

