اپ ڈیٹ
وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دے دی۔وزیر اعظم کی منظوری کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے66 پیسے فی لیٹر کمی کی منظوری دی گئی ہے اور پیٹرول کی نئی قیمت263 روپے2 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 39پیسے فی لیٹر کمی کی منظوری دی گئی ہے،ڈیزل کی نئی قیمت 275روپے 41پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔مٹی کے تیل کی قیمت 3 روپے 26پیسے فی لیٹر کمی کے بعد 181روپے71پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 2 روپے 74 پیسے کمی کے بعد 162 روپے 76 پیسے مقرر کی گئی ہے۔
قبل ازیں ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ہے اور امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ چھ سے دس روپے تک کمی واقع ہو سکتی ہے۔
انڈسٹری نے ورکنگ اوگرا کو بھیج دی ہے، 16اکتوبر سے پیٹرول کی قمیت میں 6روپے 10پیسے فی لیٹر کی کمی متوقع ہے جبکہ ہائی اسپیڈانڈسٹری نے ورکنگ اوگرا کو بھیج دی، ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے کمی کا امکان ہے۔ مٹی کا تیل 2.75 اور لائٹ ڈیزل 1.64 روپے سستا ہونے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں
پاکستان روس کا تیل و گیس کے شعبوں میں مل کر کام کر نے کا عزم – urdureport.com
سوزوکی ایوری کی خریداری پر لاکھوں روپے کا بونس کیش آفر – urdureport.com
اوگرا کو بھیجی گئی انڈسٹری ورکنگ میں ایکسچینج ایڈجسٹمنٹ شامل نہیں۔ اوگرا کل سمری بھیجے گی،اگر حکومت نے لیوی ٹیکسز بڑھائے تو ریلیف کم یا ختم ہوسکتا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یکم اکتوبر سے اب تک پیٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت میں 3.76فیصد کمی کے بعد نئی قمیت162.96سے کم ہوکر158.86 روپے پر آگئی۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی ایکس ریفائنری قمیت میں 0.6فیصد کی معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔

