وفاقی وزیر پاور ڈویژن اویس لغاری نے کہا ہے کہ نیٹ میٹرنگ نرخوں کا معاملہ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی( نیپرا) کے پاس ہے، نیٹ میٹرنگ پر پاور ڈویژن بھی اپنی رائے دے گی، پہلے سے موجود نیٹ میٹرنگ صارفین کےلیے کوئی تبدیلی زیر غور نہیں ہے۔
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی پاور کے اجلاس میں وفاقی وزیر نے کہا کہ نیپرا نے اس پر عوامی آرا طلب کر رکھی ہیں۔
اویس لغاری نے کہا کہ صوبوں کے 8 ارب روپے کے بقایاجات مشترکہ مفادات کونسل کی ہدایات کی روشنی میں کاٹے گئے، صوبے اپنے بجلی بقایاجات کی ادائیگیاں بروقت کریں۔
یہ بھی پڑھئیے
سولر نیٹ میٹرنگ صارفین سے بجلی کی خریداری کتنے میں ہو گی – urdureport.com
سیکریٹری پاور ڈویژن نے بتایا کہ صوبوں کے ذمے بجلی بقایاجات کی مد میں 166 ارب روپے ہیں۔

