قومی ایئرلائن پی ائی اے نے برطانیہ کے فلائٹ آپریشن میں توسیع کا اعلان کرتے ہوئے مارچ سے لندن کے لیے پروازیں شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
ایئرلائن ذرائع کے مطابق اس پیش رفت سے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان فضائی رابطے مزید بہتر ہوں گے۔
ایئرلائن ذرائع کے مطابق قومی ایئرلائن کو لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ پر ہفتہ وار 4 پروازوں کے لیے سلاٹس مل گئے ہیں۔ یہ سلاٹس اس سے قبل پابندی کے باعث محفوظ رکھنے کے لیے ترکش ایئرلائن کو دیے گئے تھے۔
یہ بھی پڑھئیے
عارف حبیب کنسورشیم میں کون کون کمپنیاں شامل جس نے پی آئی اے کو خریدا – urdureport.com
پی آئی اے خریدنے والے عارف حبیب کنسورشیم میں فوجی فرٹیلائزر بھی شامل – urdureport.com
ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی ایئرلائن نے پابندی کے دوران اپنے قیمتی سلاٹس ضائع ہونے سے بچانے کے لیے انہیں عارضی طور پر ترکش ایئرلائن کے حوالے کیا تھا، جو اب واپس حاصل کر لیے گئے ہیں۔

