پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 11ویں سیزن کے ڈرافٹ کے 30 جنوری کو انعقاد کا قوی امکان ہے۔
پی ایس ایل مینجمنٹ ڈرافٹ سے قبل تمام انتظامی اور تکنیکی معاملات جلد از جلد نمٹانے کی حکمتِ عملی پر کام کر رہی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل مینجمنٹ نے ڈرافٹ کے حوالے سے باضابطہ پلاننگ شروع کر دی ہے جبکہ ڈرافٹ کی تاریخ اور وینیو کا اعلان آئندہ چند دنوں میں متوقع ہے۔
یہ بھی پڑھئیے
پی ایس ایل میں دو نئی ٹیمیں شامل ہو گئی ہیں،آغاز26مارچ سے ہو گا – urdureport.com
عثمان خواجہ الوداعی تقریب جب آسٹریلوی کھلاڑیوں نے شمپین کی بارش نہیں برسائی – urdureport.com
ڈرافٹ میں تمام 8 فرنچائزز کے مالکان، کوچز اور دیگر نمائندے شرکت کریں گے۔ مزید بتایا گیا ہے کہ پی ایس ایل 11 کا ڈرافٹ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹی20 سیریز کے دوران ایک روزہ وقفے میں منعقد کیے جانے کا امکان ہے۔

