وفاقی آئینی عدالت نے دھاندلی کے الزامات کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف کی درخواست 25 نومبر کوسماعت کے لیے مقرر کر دیا اور اس کیس کی سماعت کے لیے پانچ رکنی لارجر بینچ بنایا گیا ہے۔
وفاقی آئِنی عدالت کے کیس میں یہ باتا ہم ہو گی آیا پاکستان تحریک انصاف کے سلمان اکرم راجہ پیش ہو کر دلائل دیں گے یا نہیں کیونکہ تحریک انصاف 26ویں اور27ویں آئِنی ترمیم کی مخالفت کر رہی ہے۔
چیف جسٹس وفا قی آئینی عدالت امین الدین خان نے پانچ رکنی لارجر بنچ تشکیل دے دیا، جسٹس عامر فاروق پانچ رکنی لارجر بنچ کی سربراہی کریں گے۔
آئینی عدالت کے لارجر بنچ میں جسٹس علی باقر نجفی، جسٹس کے کے آغا خان ، جسٹس روزی خان اور جسٹس ارشد حسین شاہ بھی شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھئیے
پنجاب بار کونسل کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری،پی ٹی آئی کے حمایتی بڑی تعداد میں کامیاب – urdureport.com
تحریک انصاف کے سلمان اکرم راجہ نے ٹریبونل کی تشکیل کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی، 27 ویں ترمیم کے بعد تحریک انصاف کی درخواست کو آئینی عدالت ٹرانسفر کر دیا گیا۔

