چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے پی ایس ایل 11 کی تاریخوں کا اعلان کردیا ہے جس کے مطابق 11واں ایڈیشن 26 مارچ 2026 سے 3 مئی تک کھیلاجائے گا۔

محسن نقوی نے کہا کہ پی سی بی اور پی ایس ایل کے آرگنائزر مل کر کام کر رہے ہیں، ملک میں بہت با صلاحیت کرکٹرز موجود ہیں کھلاڑیوں کو انعامات دینے سے اُن کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے ۔
یہ بھی پڑھئیے
غیر ملکی کھلاڑیوں کا بھارتی لیگ کی بجائے پی ایس ایل کھیلنے کا فیصلہ،دو آگئے – urdureport.com
پی ایس ایل , 11ویں ایڈیشن میں کتنی ٹیمیں حصہ لیں گی ،تیاریاں شروع – urdureport.com
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ پی ایس ایل میں سرمایہ کاری کرنے والوں کو خاطر خواہ فائدہ ملتا ہے، پی سی بی اور پی ایس ایل کی انتظامیہ کرکٹ کی بہتری کیلئے کام کر رہی ہیں۔

