چینی انجینئرز نے گرین انرجی میں ایک بڑی کامیابی حاصل کی ہے جہاں دنیا کے سب سے بڑے ہوا میں تیرتے ہوئے غبارے کی طرح پھولنے والے ونڈ ٹربائن کا کامیاب تجربہ کر لیا ہے۔ یہ جدید ایجاد چین کی گرین انرجی ٹیکنالوجی میں ایک اہم سنگِ میل قرار دی جا رہی ہے۔یہ کامیاب تجربہ اس بات کا ثبوت ہے کہ چین قابلِ تجدید توانائی کے میدان میں تیزی سے ترقی کر رہا ہے۔
S1500 — دنیا کا سب سے بڑا فضائی ونڈ ٹربائن
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ ہوا میں تیرنے والا ٹربائن، جسے S1500 کا نام دیا گیا ہے، اپنی نوعیت کا سب سے بڑا ہوا میں اڑنے والا پاور سسٹم ہے اور اس نے بجلی کی پیداوار بحی شروع کی ہے اور پہلی ہی آزمائشی پرواز کے دوران 1 میگا واٹ بجلی پیدا کی ہے جو کہ دنیا میں ایک ریکارڈ بن چکا ہے۔
جدید ڈیزائن اور ماحول دوست ٹیکنالوجی
یہ ٹربائن بیجنگ لینئی یونچوان انرجی ٹیکنالوجی کمپنی لمیٹڈ نے تیار کیا ہے۔ اس میں ہیلیم سے بھرا ہوا ایک بڑا گیس بیگ نصب ہے جس کے گرد رنگ نما پر لگے ہیں۔ یہ پر اونچائی پر چلنے والی مستحکم ہواؤں کو پکڑ کر روٹر کو گھماتے ہیں۔ سسٹم میں 12 عدد 100 کلو واٹ کے جنریٹرز بحی موجود ہیں جس کی مدد سے بجلی زمین پر لاءی جاتی ہے اور زمین پر بجلی لانے میں پحر کیبلز کا بحی استعمال کیا جاتا ہے۔
13 منزلہ عمارت کے برابر اونچائی
ایس 1500 کا سائز انتہائی بڑا ہے — یہ تقریباً 13 منزلہ عمارت جتنا اونچا اور باسکٹ بال کورٹ کے برابر لمبا ہے۔ یہ 1500 میٹر کی بلندی پر کام کرتا ہے، جہاں ہوائیں زمین کے مقابلے میں زیادہ تیز اور مستحکم ہوتی ہیں اور اس ماحول میں یہ بہترین کارکردگی دیتا ہے۔
کم لاگت اور آسان تنصیب کا حل
فضائی ونڈ ٹربائنز کے لیے بھاری دھاتی ڈھانچے یا ٹاورز کی ضرورت نہیں پڑتی۔ اس کے باعث بجلی کی فی کلو واٹ لاگت تقریباً 30 فیصد کم ہو جاتی ہے۔

