• Home  
  • ڈونلڈ ٹرمپ نے باراک اوباماہ اور ان کی اہلیہ کو بندر بنانے کی ویڈیو ہٹا دی
- ٹاپ سٹوری

ڈونلڈ ٹرمپ نے باراک اوباماہ اور ان کی اہلیہ کو بندر بنانے کی ویڈیو ہٹا دی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق صدر بارک اوباما اور ان کی اہلیہ کی تضحیک آمیز ویڈیو شیئر کرنے کے بعد سوشل میڈیا سے ہٹا دی جس مین ان کے چہروے بندروں کے جسم پر فٹ کر دئیے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعرات کی شب اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک ویڈیو شیئر کی جسے […]

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق صدر بارک اوباما اور ان کی اہلیہ کی تضحیک آمیز ویڈیو شیئر کرنے کے بعد سوشل میڈیا سے ہٹا دی جس مین ان کے چہروے بندروں کے جسم پر فٹ کر دئیے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعرات کی شب اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک ویڈیو شیئر کی جسے نسل پرستانہ قرار دیا جا رہا ہے اور ہر جانب سے اس کی مذمت کی جا رہی ہے۔

اس ویڈیو میں سابق صدر بارک اوباما اور سابق خاتونِ اول مشعل اوباما کو جنگل میں بندروں کے روپ میں دکھایا گیا ہے جس مین ان کے چہرے بندروں کے جسموں پر فٹ ہیں۔

تا ہم بعد ازاں اس پر تنقید کے بعد اس کو سوشل میڈیا سے ہٹا دیا گیا اور اس کو اپ لوڈ کر نے کا سارا الزام سٹاف پر لگا دیا گیا۔

مختصر ویڈیو کے اختتام پر باراک اوباما اور ان کی اہلیہ مشعل اوباما کی جوڑے بندروں کی شکل میں اچانک نمودار ہوتی ہیں۔، جہاں ان کے چہروں کو بندروں کے جسموں پر فٹ کر دیا گیا۔

ویڈیو میں 2020 کے صدارتی انتخابات کے حوالے سے بے بنیاد دعوے بھی کیے گئے ہیں کہ ووٹنگ مشینوں کے ذریعے انتخابی نتائج چرائے گئے۔

ان مناظر کے دوران تقریباً ایک سیکنڈ کے لیے گانا ’’دی لائن سلیپس ٹونائٹ‘‘ بھی چلتا ہے۔

یہ پوسٹ سیاہ فام افراد کو بندروں سے تشبیہ دینے کے قدیم اور توہین آمیز نسل پرستانہ تصور کی یاد دلاتی ہے۔

ری پبلکن سینیٹر ٹِم اسکاٹ، جو سینیٹ میں واحد سیاہ فام ری پبلکن ہیں انہوں نے اس کے شئِر ہو نے کے بعد اس ویڈیو کو کھلے الفاظ میں نسل پرستانہ قرار دیتے ہوئے صدر ٹرمپ سے اسے ہٹانے کا مطالبہ کیا۔ 

انہوں نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر لکھا کہ دعا ہے یہ جعلی ہو، کیونکہ وائٹ ہاؤس سے میں نے اب تک جو سب سے زیادہ نسل پرستانہ چیز دیکھی ہے، یہ وہی ہے، صدر کو یہ پوسٹ فوراً ہٹا دینی چاہیے۔

دوسری جانب وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیوٹ نے اس ردِعمل کو ’’جعلی غصہ‘‘ قرار دیا ہے۔

صدر ٹرمپ نے دوسری مدت میں دولت کے انبار لیا لیے،امریکی جریدے کی رپورٹ

ملانیا ٹرمپ پر فلم پٹ گئی،25 ڈالر کا ٹکٹ شائقین کے منہ تکتا رہ گیا

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اردو رپورٹ جملہ حقوق محفوظ ہیں