غذائِ ماہرینِ کا کہنا ہے کہ کدو نارنجی سبزی خزاں کی سب سے طاقتور اور فائدہ مند غذاؤں یعنی سپر فوڈز میں سے ایک ہے۔تحقیقات کے مطابق کیروٹینائیڈ سے بھرپور غذا جسم میں سوزش کو کم کرتی ہے اور دل کی بیماریوں اور کینسر جیسی دائمی بیماریوں کے خطرات گھٹاتی ہے۔
میٹھے کدو کے چمکدار نارنجی گودے کے پیچھے غذائی اجزاء کا ایک خزانہ چھپا ہے، اس میں رنگ دار مرکبات کی صورت کیروٹینائیڈز پایا جاتا ہے اور ان میں بیٹا کیروٹین سب سے زیادہ ہوتا ہے، جو جسم میں جا کر وٹامن اے میں تبدیل ہو جاتا ہے، وٹامن اے بینائی، جلد اور قوتِ مدافعت کے لیے نہایت اہم ہے۔

کدو اور اس کے بیج غذائیت سے بھرپور سپر فوڈ ہیں جن کا اس ایک مہینے نہیں بلکہ سال بھر خوراک میں شامل ہونا بے حد ضروری ہے۔
کدو میں وٹامن سی بھی پایا جاتا ہے جس سے جلد صحت مند رہتی ہے، اس کے علاوہ اس میں پوٹاشیئم کی اچھی مقدار بھی ہوتی ہے جو دل کی صحت کے لیے فائدہ مند ہے اور جسم میں سوڈیئم کے زیادہ استعمال کو متوازن کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں
مونگ پھلی کی اوون یا ایئر فرائر میں گھر پر بھنائی کیسے کریں – urdureport.com
دودھ کے بغیر ہڈیوں کی مضبوطی: 10 قدرتی متبادل غذائی – urdureport.com
خالی پیٹ پپیتے کا جوس پینے کے فوائد – urdureport.com
پکے ہوئے کدو کے 100 گرام میں تقریباً 2 گرام فائبر ہوتا ہے جو بلڈ شوگر کو متوازن رکھنے، نظامِ ہضم کو بہتر بنانے اور پیٹ بھرے رہنے میں مدد گار ہوتا ہے، اس کی قدرتی مٹھاس اور کریمی ساخت اسے بغیر زیادہ مٹھاس یا ڈیری مصنوعات کے سوپ، سالن، اسموتھیز اور بیکڈ ڈشز میں شامل کرنے کے لیے بہترین بناتی ہے
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہر سال اکتوبر میں مغربی ممالک میں ہیلووین کا تہوار منانے کے لیے کدو توجہ کا مرکز بن جاتے ہیں، کبھی انہیں کھوکھلا کر کے لالٹینوں کی شکل دی جاتی ہے۔مگر جیسے ہی ہیلووین کی یہ سجاوٹ اترتی ہے، تو مغربی ممالک میں زیادہ تر لوگ کدو کو بھول جاتے ہیں، جو کہ افسوسناک ہے۔
