پاکستان کرکٹ بورڈ نے کرکٹ میں جو ئے پر کالم لکھنے پر معروف عباسی کو ہتک عزت کا نو ٹس بجھوا دیا ہے اور ان سے مطا لبہ کیا ہے کہ وہ پی سی بی کے خلاف اسی انداز میں اپنے جھوٹے الزامات واپس لیں جس انداز میں ان کو کالم کے ذریعے عوام الناس تک پہنچایا گیا اور غیر مشروط معافی بھی ما نگیں ورنہ کاروائی ہو گی۔
صحافی انصار عبا سی سے مزید مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ پی سی بی سے کھلے عام غیر مشروط معافی مانگیں اور آئیندہ ایسے الزامات لگا نے سے باز رہیں اور پی سی بی کو ہرجانے کی مد میں 20کروڑ روپے ادا کریں۔
پی سی بی کی جانب سے سینیر منیجر لیگل سید علی نقی نے صحا فی کو ہتک عزت کا نو ٹس بھجوایا اور کہا گیا کہ اگر اپ نے مذکورہ اقدامات نہیں اٹھائے تو پی سی بی دستیاب سول اور فوجدرای قوانین کے تحت اپ کے خلاف کاروائی کر نے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔
یہ بھی پڑھئِے
راشد لطیف نے پی سی بی سے معذرت کیوں کی؟نجم سیٹھی اور محسن نقوی آمنے سامنے – urdureport.com
راشد لطیف کھل کر بول پڑے نجم سیٹھی کا شکریہ ،رضوان سے اظہار یکجہتی – urdureport.com
واضع رہے کہ صحافی انصار عباسی نے اپنے کالم میں "کرکٹ کے جواری” کے عنوان سے ایک کالم لکھا جو کہ 27اکتوبر 2025کو جنگ اخبار میں شائع ہوا بلکہ پی سی کا کہنا تھا کہ اس کو جنگ کی آفیشل ویب سائٹ کے ذریعے بڑے پیمانے پر پھیلایا گیا۔
صحافی انصار عبا سی نے کالم میں لکھا تھا کہ
"پاکستان کر کٹ بو رڈ کا اگر ایک طرف سیاست زدہ پاکستان کر کٹ بورڈ نے ستیا ناس کیا ہے تو دوسری طرف کر کٹ میں جو ئےاور جواریوں کا اثر اس میں اس قدر بڑھ گیا ہے کہ ان کے خلاف کوئی بولتا بھی نہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔”
صحافی انصار عباسی نے سوشل پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ "پی سی بی نے ہتک عزت کا نو ٹس صرف ان کو بھجوایا ہے جبکہ نیوز پیپر ایڈیٹر اور پبلشرز کو نظر انداز کر دیا ہے۔ان کی کوئی بھی خواہش ہو لیکن میں انشا اللہ جوئے اور اس میں جو بھی ملو ث ہیں ان کے خلاف آواز اٹھانی جاری رکھوں گا”
واضع رہے کہ اس سے قبل بھی سابق ٹیسٹ کرکٹر راشد لطیف نے بھی ایسا ہی کچھ بیان دیا تھا تا ہم انہو ں نے اس پر پی سی بی سے معافی ما نگی لیکن اس پر موجودہ چیرمین پی سی بی محسن نقوی اور سابق چیرمین نجم سیٹھی کے درمیان کافی تکرار ہوئی ۔

