بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور خان بھی سوشل میڈیا پر جاری 2016 کے ٹرینڈ میں شامل ہوگئیں اور انہو ں نے ماضی کی چند نایاب اور یادگار تصاویر مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہیں۔
ان نایاب تصاویر میں کرینہ کو حمل کے دوران مختلف مواقع پر پراعتماد اور باوقار انداز میں دیکھا جا سکتا ہے۔انہو ں نے اس دور کو اپنی زندگی کا ایک طاقتور اور خوبصورت مرحلہ قرار دیا۔
کرینہ کپور نے انکشاف کیا کہ وہ حمل کے دوران بھی اپنے پیشہ ورانہ کام سے جڑی رہیں اور ریمپ پر واک کرکے یہ ثابت کیا کہ ماں بننا کسی بھی عورت کی پیشہ ورانہ شناخت کو محدود نہیں کرتا۔
یہ بھی پڑھئیے
انڈین کپتان سوریا کمار یادیو نے بالی ووڈ اداکارہ پر ایک سو کروڑ کا دعویٰ کر دیا – urdureport.com
سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر میں کرینہ کا انداز سادہ مگر بااثر دکھائی دیتا ہے، جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ ان دنوں سوشل میڈیا پر 2016 کا ٹرینڈ خاصا مقبول ہے اور لوگ اس سال سے جڑی یادیں اور تصاویر شیئر کر رہے ہیں۔ کرینہ کپور خان سے قبل عالیہ بھٹ، اننیا پانڈے اور سونم کپور سمیت کئی بالی ووڈ اداکارائیں بھی اس ٹرینڈ میں حصہ لے چکی ہیں۔

