• Home  
  • کنگ آف پاپ مائیکل جیکسن پر بننے والی فلم ’مائیکل‘ کا ٹریلر جاری، ریلیز ہوتے ہی دھوم مچ گئی
- انٹرٹینمنٹ

کنگ آف پاپ مائیکل جیکسن پر بننے والی فلم ’مائیکل‘ کا ٹریلر جاری، ریلیز ہوتے ہی دھوم مچ گئی

امریکی آنجہانی پاپ اسٹار مائیکل جیکسن پر بننے والی فلم ’مائیکل‘ کا پہلا ٹریلر جاری کر دیا گیا اور اس کے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچ گئی۔ مائیکل جیکسن کی زندگی پر بننے والی فلم ’مائیکل‘ کا پہلا ٹریلر ریلیز جو کہ فوری شائقین کی توجہ کا مرکز بن گیا۔ ٹریلر کو سوشل میڈیا پر […]

امریکی آنجہانی پاپ اسٹار مائیکل جیکسن پر بننے والی فلم ’مائیکل‘ کا پہلا ٹریلر جاری کر دیا گیا اور اس کے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچ گئی۔

مائیکل جیکسن کی زندگی پر بننے والی فلم ’مائیکل‘ کا پہلا ٹریلر ریلیز جو کہ فوری شائقین کی توجہ کا مرکز بن گیا۔ ٹریلر کو سوشل میڈیا پر پسند کیا جا رہا ہے۔

فلم 14 اپریل کو دنیا بھر کے سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی جس میں مائیکل جیکسن کی موسیقی کے کیریئر، شہرت کے سفر اور فنکارانہ جدوجہد کو نمایاں کیا گیا ہے۔

 (1958-2009) ایک امریکی گلوکار، گیت نگار اور ڈانسر تھے جنہیں "کنگ آف پاپ” (King of Pop) کہا جاتا ہے۔ وہ تاریخ کے سب سے مشہور اور کامیاب فنکاروں میں سے ایک ہیں، جن کا البم "تھرلر” (Thriller) دنیا میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والا البم ہے۔

فلم سازوں کے مطابق فلم میں مائیکل جیکسن کے تنازعات اور الزامات کو شامل نہیں کیا گیا لیکن پھر بھی ان کی مشکلات اور چیلنجز کو کہانی کا حصہ بنایا گیا ہے۔

فلم میں مائیکل جیکسن کا کردار ان کے حقیقی بھتیجے جیفر جیکسن ادا کر رہے ہیں، جو اس فلم کے ذریعے پہلی بار کسی بڑی فلم میں جلوہ گر ہو رہے ہیں۔

ٹریلر میں جیفر جیکسن کو مائیکل جیکسن کے انداز میں چلتے، بات کرتے، گانا گاتے اور مشہور مون واک کرتے دکھایا گیا ہے۔

مختصر دورانیے کے ٹریلر میں نوجوان مائیکل جیکسن کو دل چسپی کے لیے پروڈیوسر کے کہنے پر گلوکاری کرتے اور مختلف ڈانس مناظر میں پرفارم کرتے بھی دکھایا گیا ہے۔

  • تھرلر (Thriller): یہ دنیا کا سب سے زیادہ فروخت ہونے والا البم ہے۔
  • بلی جین (Billie Jean) اور بیٹ اٹ (Beat It): یہ ان کے سب سے مشہور پاپ گانے ہیں۔
  • بلیک اینڈ وائٹ (Black or White): یہ ‘ڈینجرس’ البم کا ایک مشہور گانا ہے۔
  • ریممبر دا ٹائم (Remember the Time): یہ بھی ڈینجرس البم کا ایک مشہور گانا ہے۔
  • ان دا کلوزٹ (In the Closet): یہ بھی ڈینجرس البم کا ایک مشہور گانا ہے

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اردو رپورٹ جملہ حقوق محفوظ ہیں