• Home  
  • کچے کے مزید ڈاکو پکے میں سرینڈر کے لیے تیار،ریڈ کارپٹ پھر بچھے گا
- پاکستان

کچے کے مزید ڈاکو پکے میں سرینڈر کے لیے تیار،ریڈ کارپٹ پھر بچھے گا

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے کچے کے ڈاکووں کر سرینڈر پالیسی کے تحت کچھ کچے کے ڈاکووں نے سرنڈر کیا ہے اور ذرائع بتا رہے ہیں کہ ابھی دو تین سو مزید ڈاکو سرینڈر کر نے کے لیے آمادہ ہیں ۔ان کو کہاں بسایا جائے گا اور ان کو کس طرح سماج میں واپس […]

سندھ حکومت نے کچے کے علاقوں میں ڈاکوؤں کے لیے ایک سرنڈر پالیسی متعارف کرائی ہے جس کا مقصد امن و امان کی بحالی اور جرائم پیشہ عناصر کو قومی دھارے میں واپس لانا ہے۔ اس پالیسی کے تحت ہتھیار ڈالنے والے ڈاکو اگر رضاکارانہ طور پر قانون کے سامنے پیش ہوں تو انہیں فنی تربیت، روزگار کے مواقع اور سماجی بحالی کی سہولتیں دی جائیں گی.

جبکہ ان کے اہلِ خانہ کو ہراساں نہ کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی گئی ہے۔ تاہم حکومت نے واضح کیا ہے کہ یہ عام معافی نہیں بلکہ قانون کے مطابق مقدمات کا سامنا ضروری ہوگا۔ کچے کے علاقوں میں اس کے ساتھ ساتھ صحت، تعلیم اور فلاحی منصوبے بھی شروع کیے جا رہے ہیں تاکہ دیرپا امن قائم ہو اور جرائم کا خاتمہ ممکن بنایا جا سکے

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اردو رپورٹ جملہ حقوق محفوظ ہیں