پاکستان تحریکِ انصاف میں اندرونی اختلافات بڑھ رہے ہیں اور اب پختونخوا کے وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کُھل کر عمران خان کی بہن علیمہ خان پر نہ صرف تنقید کی بلکہ ان پر جماعت کو تقسیم کرنے کا الزام بھی عائد کیا جس کے جواب میں علیمہ خان نے گنڈا پور سے ثبوت مانگ لیے۔

منگل کو اڈیالہ جیل میں سابق وزیرِ اعظم عمران خان سے وزیر اعلی کے پی کے علی امین گنڈا پور نے ملاقات کی جس کے بعد انہو ں نے ویڈیو پیغام میں علیمہ خان پر پی ٹی آئی کو تقسیم کرنے کا الزام لگادیا جس کے جواب میں علیمہ خان نے گنڈاپور سے ان الزامات کے ثبوت مانگ لیے جس سے جماعت کے اندر اب اختالافات کحل کر سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں ۔
خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے منگل کو سابق وزیرِ اعظم عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے بعد ایک ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں انھوں نے الزام عائد کیا کہ پی ٹی آئی کو تقسیم کرنے میں علیمہ خان کا بنیادی کردار ہے۔
کچھ ذرائع یہ دعوی کر رہے ہیں کہ علی امین گنڈا پور سے عمران خان زیادہ خوش نہیں اور اب وہ علیمہ خان پر الزامات بحی اپنی ساکھ بچانے کے لیے لگا رہے ہیں اور اس با ت کا امکان بحی ظاہر کیا جارہا ہے کہ علی امین گنڈا پور کو کے پی کے کے وزیر اعلی کے عہدے سے ہٹا کر نیا بندہ سامنے لایا جا ئے گا اور اس با رئے عمران خان سوچ و بچار کر رہے ہیں۔

