امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ کینیڈا نے امریکا کے ساتھ دھوکا کیا اور پکڑا گیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹیرف کے معاملے پر تنقیدی اشتہار کے سبب کینیڈا کے ساتھ ہونے والے تمام تجارتی مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ کینیڈا نے طویل عرصے سے ٹیرف پر دھوکہ دیا ہے، کینیڈا ہمارے کسانوں سے چار سو فیصد تک چارج کرتا ہے، اب کینیڈا اور کوئی دوسرا ملک امریکا سے مزید فائدہ نہیں اٹھا سکتا ہے
کینیڈا کی صوبائی حکومت کی جانب چلائے گئے اشتہار میں امریکہ کے سابق قدامت پسند صدر رونالڈ ریگن کہہ رہے تھے کہ ٹیرف سے ’ہر امریکی متاثر ہوتا ہے۔‘
سوشل میڈیا سائٹ پر صدر ٹرمپ نے لکھا کہ یہ اشتہار ’ہولناک‘ اور ’جھوٹ‘ پر مبنی ہے اور انھوں نے لکھا کہ اسی لیے بات چیت ’ختم‘ کی جا رہی ہے۔
صدر ٹرمپ نے اقتدار سنھبالنے کے بعد کینیڈا کی مصنوعات پر 35 فیصد لیوی نافذ کی تھی جبکہ مخصوص صنعتوں جیسے کار مینوفیکچرنگ اور سٹیل انڈسٹری کو خصوصی طور نشانہ بنایا گیا تھا۔ ان ٹیرف سے کینیڈا کے صوبے انٹاریو سب زیادہ متاثر ہوا ہے۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ کینیڈا نے سابق امریکی صدر رونالڈ ریگن سے متعلق دھوکا دہی سے دعویٰ کیا کہ وہ ٹیرف کے خلاف تھے، لیکن حقیقت یہ ہے کہ رونالڈ ریگن ٹیرف کے حامی تھے۔
صدر ٹرمپ نے الزام عائد کیا کہ کینیڈا ان کے ملک کی تاریخ کے سب سے اہم فیصلوں میں سے ایک میں امریکی سپریم کورٹ میں غیر قانونی طور پر اثر انداز ہونے کی کوشش کر رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں
مودی کو کہہ دیا پاکستان سے جنگ نہیں ہو نی چاہیے۔ٹرمپ – urdureport.com
امریکہ میں ٹرمپ مخالف ‘نو کنگز’ مظاہرے لاکھوں شریک،میں بادشاہ نہیں،ٹرمپ – urdureport.com

