• Home  
  • کے پی کے میں گرلز کالج تقریبات میں رقص،موسیقی، ماڈلنگ،موبائل پر پابندی عاید
- پاکستان

کے پی کے میں گرلز کالج تقریبات میں رقص،موسیقی، ماڈلنگ،موبائل پر پابندی عاید

خیبر پختونخوا میں گرلز کالجز میں تقریبات کے انعقاد کے لیے ایس او پیز جاری کردیے گئے، گرلز کالجز میں موسیقی، رقص، ماڈلنگ اور اس نوعیت کی دیگر سرگرمیوں پر پاپندی ہوگی۔  پشاور سے ڈائریکٹوریٹ ہائر ایجوکیشن نے کالجز کی پرنسپلز کو مراسلہ ارسال کردیا۔ مراسلے کے مطابق ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والے […]

خیبر پختونخوا میں گرلز کالجز میں تقریبات کے انعقاد کے لیے ایس او پیز جاری کردیے گئے، گرلز کالجز میں موسیقی، رقص، ماڈلنگ اور اس نوعیت کی دیگر سرگرمیوں پر پاپندی ہوگی۔ 

پشاور سے ڈائریکٹوریٹ ہائر ایجوکیشن نے کالجز کی پرنسپلز کو مراسلہ ارسال کردیا۔ مراسلے کے مطابق ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والے کالجز کے خلاف سخت تادیبی کارروائی ہوگی۔

مراسلے کے یہ قرار دیا گیا کہ کے پی کے میں ویلکم، فیئر ویل پارٹیز، اسپورٹس گالا، ثقافتی پروگرامز کے لیے پیشگی اجازت لازمی قرار دیا گیا ہے۔ تقریب سے قبل ڈائریکٹر یا ریجنل ڈائریکٹر ہائر ایجوکیشن سے اجازت اور مہمانوں کی فہرست جمع کرانا لازمی ہوگا۔

کالج اوقات اور تقریبات کے دوران طالبات کے موبائل فون کے استعمال پر پابندی ہوگی، تقریبات میں شرکت کے لیے کالج یونیفارم کی پابندی کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔

مراسلے کے مطابق طالبات کی حفاظت اور باوقار ماحول کو یقینی بنانے کے لیے سخت سیکیورٹی اور نگرانی کے انتظامات ہوں گے۔ تقریبات کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنے پر پابندی ہوگی۔ 

تمام تقریبات سماجی، ثقافتی اقدار کے مطابق منعقد کی جائیں اور خلاف ورزی پر کارروائی ہوگی۔  

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اردو رپورٹ جملہ حقوق محفوظ ہیں