گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کو تبدیل کیے جانے کا امکان ہے جبکہ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ خیبر پختونخواہ میں گورنر راج پر بھی غور ہو رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق نئے گورنر خیبرپختونخوا کے لیے 6 نام زیر غور ہیں، زیر غور ناموں میں تین سیاسی شخصیات اور تین سابق فوجی افسران شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق گورنر کے لیے امیر حیدر خان ہوتی، آفتاب شیرپاؤ، پرویز خٹک، ،لیفٹیننٹ جنرل (ر)خالد ربانی، لیفٹیننٹ جنرل (ر) غیور محمود کے نام بھی شامل ہیں۔
لیفٹیننٹ جنرل (ر) خالد ربانی سابق کور کمانڈر پشاور جبکہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) غیور محمود سابق آئی جی ایف سی رہ چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھئیں
عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر سہیل آفریدی کا اڈیالہ جیل کے باہر دھرنا – urdureport.com
عمران خان کی جیل منتقلی اور موت کی سوشل میڈیا پر متضاد اطلاعات،اصل حقیقت کیا نکلی – urdureport.com
کے پی کے میں نئے گورنر اور گورنر راج پر غور ایسے وقت مین ہو رہا ہے جب کے پی کے کے وزیر اعلیٰ نے وفاقی حکومت کو ٹف ٹائم دینا شروع کیا ہے۔

