امریکی صدر کے معاونین اور حکام کے حوالے سے خبر ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ گرین لینڈ کی 57 ہزار آبادی کو براہِ راست دس ہزار سے ایک لاکھ ڈالر تک ادائیگی پر غور کیا جارہا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق اس کا مقصد گرین لینڈ کے باشندوں کو ڈنمارک سے علیحدگی پر آمادہ کرنے اور امریکا میں شامل ہونے کے لیے قائل کرنا ہے۔
واضح رہے کہ گرین لینڈ سے متعلق امریکی عزائم پر برطانیہ اور یورپی ملکوں نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
قبل ازیں وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیوٹ کا پریس بریفنگ میں کہنا تھا کہ گرین لینڈ سے متعلق تمام آپشن ٹیبل پر ہیں، پہلا آپشن ہمیشہ سفارت کاری ہوتا ہے۔
یہ بھی پڑھئیے
ایران میں حکومت مخالف مظاہرے شدت اختیار کر گئے ،47 افراد ہلاک 2500گرفتار – urdureport.com
دنیا کے تمام ممالک پر امریکی فوجی حملے کرنے کا حکم دینے کا اختیار رکھتا ہوں،ٹرمپ – urdureport.com
صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی واضح کرچکے ہیں کہ گرین لینڈ کو حاصل کرنے میں نیشنل سیکیورٹی ترجیح ہے۔

