سینئر اداکارہ جویریہ عباسی نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی دوسری شادی میں دو مختلف طریقوں سے نکاح کیا گیا۔
جویریہ عباسی نے حال ہی میں ’365 نیوز‘ کے ایک پروگرام میں شرکت کے دوران اپنی بیٹی عنزیلہ عباسی اور اپنی دوسری شادی کے حوالے سے کھل کر گفتگو کی۔
اداکارہ نے اپنی دوسری شادی کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ان کا نکاح ایک منفرد تقریب تھی، جسے انہوں نے ’سُو-شی ویڈنگ‘ قرار دیا، یعنی سنی اور شیعہ روایات کا حسین امتزاج ہے اور ان دونو ں طریقوں کو اپنایا گیا۔ نکاح دونوں مسلک کے طریقے سے ادا کیا گیا، جس سے یہ ایک ’ڈوئل نکاح‘ بن گیا۔
جویریہ عباسی کے مطابق شادی کی تقریب میں دونوں خاندانوں کی روایتی رسومات شامل تھیں، جنہوں نے تقریب کو مزید خوبصورت بنا دیا۔
یہ بھی پڑھیں۔ٹک ٹاکر فاطمہ خان کی دماغی حالت درست نہیں،رجب بٹ نے جواب دے دیا – urdureport.com
واضع رہے کہ جویریہ عباسی نے مئی 2024 میں عدیل حیدر سے شادی کی تصدیق کی تھی، جب کہ ان کی پہلی شادی 1997 میں اداکار شمعون عباسی سے ہوئی تھی، جو 2007 میں طلاق پر ختم ہوگئی تھی، دونوں کے ہاں شادی کے دو سال بعد بیٹی عنزیلہ عباسی کی پیدائش ہوئی تھی

