• Home  
  • ہمیں ٹرافی دو۔ محسن نقوی سے وصولی سے انکار کے بعد بھارت نے آئی سی سی جانے کا فیصلہ کر لیا۔
- کھیل

ہمیں ٹرافی دو۔ محسن نقوی سے وصولی سے انکار کے بعد بھارت نے آئی سی سی جانے کا فیصلہ کر لیا۔

بھارتی کرکٹ بورڈ( بی سی سی آئی)  نے ٹرافی کا معاملہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) میں اُٹھانے کا فیصلہ کرلیا ہے واضع رہے کہ اس سے قبل بحارت نے دبئی میں فائنل میچ جیتنے کے بعد محسن نقوی سے ٹرافی وصول کر نے سے انکار کر دیا تھا۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری […]

icc,bcci,asia cup trophy
icc,bcci,asia cup trophy, india icc application ,بھارت آسی سی ایشیا ٹرافی

بھارتی کرکٹ بورڈ( بی سی سی آئی)  نے ٹرافی کا معاملہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) میں اُٹھانے کا فیصلہ کرلیا ہے واضع رہے کہ اس سے قبل بحارت نے دبئی میں فائنل میچ جیتنے کے بعد محسن نقوی سے ٹرافی وصول کر نے سے انکار کر دیا تھا۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری دیوا جیت سائیکیا نے اپنے بیان میں کہا ہےکہ آئی سی سی کا اجلاس نومبر کے پہلےہفتے میں دبئی میں ہو رہا ہے،ہم ایشین کرکٹ کونسل کے چیئرپرسن کے خلاف شدید احتجاج کریں گے۔

دیوا جیت سائیکیا کا کہنا ہےکہ بھارتی بورڈ پہلے دن سے حکومتی پالیسی پر عملدر آمد کر رہا ہے، یہ ایشیا کپ ملٹی نیشنل ٹورنامنٹ ہے، ہم باہمی سیریز نہیں کھیلتے۔

ہم نے اے سی سی چیئرمین محسن نقوی سے ٹرافی نہ لینے کا فیصلہ کیا،کیونکہ وہ  پاکستان حکومت کے مرکزی لیڈر ہیں۔

واضح رہےکہ ایشیا کپ جیتنے کے بعد ایشین کرکٹ کونسل کے سربراہ محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار کیا تھا۔

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اردو رپورٹ جملہ حقوق محفوظ ہیں