سابق وفاقی وزیر قانون اور پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء ڈاکٹر بابر اعوان نے 27ویں آئینی ترمیم پر تبصرہ کر تے ہوئے کہا ہے کہ 27 ویں آئینی ترمیم ایک آئینی ترمیم نہیں بلکہ 1973 کے آئین کا ڈیتھہ وارنٹ ہے۔
انہوں نے لکھا کہ یہ آئینی ترمیم نہیں، 1973 کے دستور کا Death Warrant ہے اور جمہوری پارلیمانی نظام کا مکمل رول بیک بھی۔ شخصی آمریت، پاکستان کی فیڈریشن کے لئے ہمیشہ تباہ کن رہی۔
مخمل کے قالین میں ٹاٹ کے ایسے پیوند دستور سے ہمیشہ دُھتکار کر نکالے گئے، جلد پھر ایسا ہی ہوگا سدا بادشاہی صرف اللّٰہ کی۔
مخمل کے قالین میں ٹاٹ کے ایسے پیوند دستور سے ہمیشہ دُھتکار کر نکالے گئے، جلد پھر ایسا ہی ہوگا سدا بادشاہی صرف اللّٰہ کی

