سپریم کورٹ نے 27 ویں آئینی ترمیم سے متعلق اسلام آباد ہائی کورٹ کے چار ججز کی درخواست پر اعتراض لگا دیا ہے جس میں قرار دیا گیا کہ آئینی درخواست کو دائر کر نے کا یہ فورم نہیں، آصلی فورم وفاقی آئینی عدالت ہے۔
سپریم کورٹ کے رجسڑار آفس کا کہنا ہے کہ اس آئینی ترمیم کو چیلنج کرنے کا اصل فورم وفاقی آئینی عدالت ہے۔سپریم کورٹ میں درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ کے چار ججز جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس بابر ستار، جسٹس ثمن رفعت امتیاز اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔
خیال رہے کہ یہ چار ججز اُن چھ ججز میں شامل تھے جنھوں نے گذشتہ برس مارچ میں اعلیٰ عدلیہ میں خفیہ اداروں کی مبینہ مداخلت کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل کو خط لکھا تھا۔
یہ بھی پڑھئیے
27ویں آئینی ترمیم پر سخت ردعمل سپریم کورٹ کے ججوں کی اجتماعی استعفوں کی تجویز – urdureport.com
25 مارچ 2024 کو سپریم جوڈیشل کونسل کو لکھے گئے اپنے خط میں عدالتی امور میں آئی ایس آئی اور دیگر انٹیلیجنس اداروں کی طرف سے براہ راست مداخلت اور ججوں کو ہراساں کرنے کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔


