• Home  
  • 2026 کاشاندارآغاز ، آتش بازی اور روشنیوں کے دلکش مناظر
- ٹاپ سٹوری

2026 کاشاندارآغاز ، آتش بازی اور روشنیوں کے دلکش مناظر

دنیا میں سال 2026 کا باقاعدہ شاندار آغاز سب سے پہلے نیوزی لینڈ سے ہوا جہاں شاندار آتشبازی اور روشنیوں کے دلکش مناظر کے ساتھ نئے سال کا استقبال کیا گیا۔ پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر 4 بجے جب گھڑی نے 12 کا ہندسہ چھوا تو آکلینڈ کے معروف سکائی ٹاور سے رنگا رنگ […]

دنیا میں سال 2026 کا باقاعدہ شاندار آغاز سب سے پہلے نیوزی لینڈ سے ہوا جہاں شاندار آتشبازی اور روشنیوں کے دلکش مناظر کے ساتھ نئے سال کا استقبال کیا گیا۔

پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر 4 بجے جب گھڑی نے 12 کا ہندسہ چھوا تو آکلینڈ کے معروف سکائی ٹاور سے رنگا رنگ آتشبازی کا آغاز ہوا جس نے آسمان کو روشن کر دیا۔

سال نو کی خوشیوں میں شریک ہونے کے لیے شہریوں کی بڑی تعداد سکائی ٹاور اور اطراف کے علاقوں میں جمع تھی۔

اس موقع پر شہر کے مختلف حصوں کو برقی قمقموں سے سجایا گیا جبکہ موسیقی اور تفریحی تقریبات نے جشن کو مزید یادگار بنا دیا۔

نیوزی لینڈ کے بعد آسٹریلیا میں سال نو کا آغاز ہوا جہاں شہریوں نے جوش و خروش کے ساتھ نئے سال کو خوش آمدید کہا۔ سڈنی ہاربر پر بھی شاندار آتشبازی کے انتظامات کیے گئے تھے جو جشن کا مرکز بنی۔

عالمی ٹائم زون کے مطابق نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے بعد جاپان، جنوبی کوریا اور انڈونیشیا میں نیا سال شروع ہوگا، اس کے بعد جنوبی ایشیا، روس، یورپی ممالک اور بالآخر امریکہ میں سال نو کی تقریبات منعقد کی جائیں گی۔

https://x.com/i/status/2006329711895433272

نئے سال کے آغاز پر نیویارک کے ٹائمز اسکوائر، ہانگ کانگ کے وکٹوریا ہاربر، لندن اور تھائی لینڈ کے آئیکون سیام سمیت دنیا کے کئی بڑے شہروں میں آتشبازی اور تقریبات کا اہتمام کیا گیا ہے۔

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اردو رپورٹ جملہ حقوق محفوظ ہیں