24ویں لکس اسٹائل ایوارڈز کی نامزدگیاں کی جارہی ہیں جبکہ اس حوالے سے تقریب کراچی میں 11 دسمبر کو ہوگی۔ کورونا وبا کے بعد پہلی بار لکس اسٹائل ایوارڈز باقاعدہ تقریب کی صورت میں منعقد کیے جارہے ہیں۔
تقریب میں شوبز انڈسٹری کے نامور ستارے شرکت کریں گے ،اس تقریب کے لیے شوبز انڈسٹری میں کافی گرمجوشی پائی جا تی ہے،تقریب میں ڈراما، فلم، موسیقی، فیشن اور ڈیجیٹل مواد سمیت مجموعی طور پر 28 شعبوں میں ایوارڈز دیے جائیں گے۔
تقریب میں ایک خصوصی آج عمر بھر کی خدمات کا ایوارڈ بھی پیش کیا جائے گا، جو شوبز اور فیشن کے شعبے میں نمایاں خدمات انجام دینے والی شخصیت کو دیا جائے گا
ڈراموں کی نامزدگیاں
ڈراما کیٹیگریز میں اداکارہ کے شعبے میں دورفشاں سلیم، ہانیہ عامر اور سجل علی کے نام شامل ہیں، جبکہ مرد اداکار کی فہرست میں بلال عباس،دانش تیمور، فہد مصطفیٰ اور عمران اشرف نامزد ہوئے ہیں۔
اسی طرح بہترین طویل سلسلہ وار ڈراما، بہترین ڈراما، بہترین ہدایت کار اور بہترین مصنف کی کیٹیگریز بھی شامل ہیں، جن میں متعدد مقبول ڈرامے نامزد ہوئے ہیں۔
فلمی نامزدگیاں
فلمی شعبوں میں مرد اداکار کے لیے عمران اشرف، سمر جعفری، طلحہ انجم اور اسامہ خان شامل ہیں، جبکہ خواتین میں عائشہ عمر، کنزہ ہاشمی، کبریٰ خان اور یمنٰی زیدی کے نام سامنے آئے ہیں۔ بہترین فلم کے لیے نیاب، کٹر کراچی، نا بالغ افراد اور گلاس ورکر نامزد کیے گئے ہیں۔

فلمی ہدایت کار کے شعبے میں عبد الولی بلوچ، ایم شہزاد ملک، عمیر ناصر علی اور وجاہت رؤف شامل ہیں۔
موسیقی میں نامزدگیاں
موسیقی کی کیٹیگریز میں بہترین گیت کے لیے مختلف گلوکار اور دھنیں شامل کی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھئیے
جیسے ہی 25 برس کی ہوئی، ہر کوئی ان سے شادی بارے سوال کرنے لگا – urdureport.com
ڈیٹنگ رئیلٹی شو ’لازوال عشق, شاید حقیقی محبت بھی مل جائے،عائشہ عمر – urdureport.com
ڈیجیٹل کیٹیگریز
ڈیجیٹل کیٹیگریز میں خوب صورتی کے شعبے، سال کے بہترین ڈیجیٹل تخلیق کار اور نمایاں رجحان ساز نامزد کیے گئے ہیں۔
فیشن
فیشن کی دنیا میں سال کے بہترین برانڈ، ابھرتے ہوئے ٹیلنٹ، مرد و خواتین ماڈلز، فوٹوگرافر اور اسٹائلِسٹ کے شعبوں میں بھی نامزدگیاں سامنے آئی ہیں۔

