ملک میں 50 فیصد دواوں کی قیمتیں طے کرنے کا اختیار کمپنیوں کے حوالے کر دیا گیا جس کے بعد اس بات کا خدشہ ہے کہ ملک بھر میں دواوں کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے کو ملے گا۔
ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر عبید اللہ نے میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں50 فیصد دواؤں کی قیمتیں طے کرنے کا اختیار کمپنیوں کو مل گیا تاہم ضروری دواؤں کی قیمتوں پرحکومتی اختیار ختم نہیں ہوا۔
ڈاکٹر عبید اللہ نے کہا کہ ضروری دواؤں کی قیمتوں پرحکومتی اختیار ختم نہیں ہوا۔ 50 فیصد دوائیں ڈی ریگولیٹ ہونے سے قمیتیں طے کرنے کا اختیار کمپنیوں کو مل گیا اور وہ اس کو طے کر یں گی۔
یہ بھی پڑھیں
مینو پاز کیا ہیں،مینوپاز کی دوا کی منظوری – urdureport.com
سربراہ ڈریپ نے کہا کہ 100 دواؤں کا سروے مکمل کرلیا گیا ہے۔ حکومت جو بھی ہدایت کرے گی فوری عمل کیا جائے گا۔ مارکیٹ میں دستیاب مزید دوائیں مہنگی ہونے کا سروے کریں گے۔

