پاکستانی مایہ ناز کوہ پیما ثمینہ بیگ جن کا تعلق ہنزہ سے ہے وہ پہلی پاکستانی کوہ پیما بن گئیں جنہوں نے کامیابی کے ساتھ جنوبی قطب تک اسکینگ کی ہے۔
ثمینہ بیگ نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ تجربہ زندگی کا سب سے چیلنجنگ اور معنی خیز سفر رہا، اور الفاظ میں بیان کرنا مشکل ہے۔
انہوں نے کہا کہ 2013 میں ماؤنٹ ایورسٹ کی چوٹی پر پہنچنے سے لے کر 7 براعظموں کی بلند ترین چوٹیوں تک، کےٹو اور نانگا پربت کی چڑھائی، اور اب جنوبی قطب تک پہنچنا، یہ سفر زمین کی بلند ترین پہاڑیاں اور دور دراز مقامات دکھاتا رہا۔
خاتون کوہ پیما نے کہا کہ یہ سفر کبھی آسان نہیں رہا۔ یہ خواب پر بھروسہ کرنے، غیر یقینی حالات میں عزم برقرار رکھنے، اور ناممکن لگنے والے راستے پر بھی آگے بڑھنے کے بارے میں تھا، خواب پورے کرنے کے لیے کوشش کرنا کبھی ضائع نہیں جاتا۔
یہ بھی پڑھئیے
سلطان گولڈن کامیابی کے ساتھ ریورس ڈرائیو جمپ کے دو عالمی ریکارڈز توڑنے میں کامیاب – urdureport.com
پاکستان میں نیا انفلوئنزا وائرس تیزی سی پھیلنے لگا،12 فیصد ٹیسٹ مثبت – urdureport.com
ثمینہ بیگ نے اپنے مالی اور جذباتی سپورٹ کرنے والوں کا بھی شکریہ ادا کیا، انہوں نے کہا کہ پاکستانی پرچم کو پہاڑوں، براعظموں اور قطبی برف پر لے جانا ان کی زندگی کا سب سے بڑا اعزاز رہا۔
انہوں نے کہا کہ وہ ہر موقع، ہر سبق اور ہر شخص کی مدد کے لیے شکر گزار ہیں جس نے اس سفر میں ان کے ساتھ قدم بڑھایا۔

