نوٹیلا کا جار خلا میں زمین سے دوری اور بہترین ٹائمنگ کی بدولت بہترین مفت اشتہار بن گیا جس کو کروڑوں لوگوں نے دیکھا۔
اپریل 2026 میں NASA کے Artemis II مشن کے لائیو سٹریم کے دوران ایک غیر متوقع لمحہ اس وقت عالمی توجہ کا مرکز بن گیا جب Nutella کا ایک جار زیرو گریوٹی میں اڑتا ہوا کیمرے کے سامنے آ گیا۔
یہ منظر خلا باز Christina Koch کے قریب دکھائی دیا، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔
یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب عملہ تاریخی سنگ میل عبور کرنے کے قریب تھا اور زمین سے تقریباً 252,752 میل (407,000 کلومیٹر) دور پہنچ چکا تھا، جو Apollo 13 کے ریکارڈ سے بھی آگے تھا۔ لاکھوں افراد اس لمحے کو لائیو دیکھ رہے تھے، جس نے اس سادہ سے منظر کو غیر معمولی بنا دیا۔
ویڈیو کلپ سامنے آتے ہی Instagram، X، TikTok اور YouTube پر تیزی سے وائرل ہو گیا، جہاں اسے کروڑوں ویوز حاصل ہوئے۔
صارفین نے اسے “تاریخ کا سب سے بہترین مفت اشتہار” اور “اتفاقیہ مارکیٹنگ کی اعلیٰ مثال” قرار دیا۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ Nutella نے خود بھی اس موقع کو خوب سراہا اور اپنے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اسے شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ “ہمیں فخر ہے کہ ہم تاریخ میں سب سے دور سفر کرنے والی اسپریڈ بن گئے ہیں”، جس پر لاکھوں صارفین نے ردعمل دیا۔
ماہرین کے مطابق یہ کوئی منصوبہ بند اشتہاری مہم نہیں تھی بلکہ ایک خلا باز کے ذاتی سامان کا حصہ تھا جو حادثاتی طور پر فریم میں آ گیا۔
تاہم بہترین ٹائمنگ، عالمی لائیو کوریج اور خلا جیسے منفرد پس منظر نے اسے حالیہ دور کے سب سے مؤثر وائرل لمحات میں شامل کر دیا۔


