• Home  
  • اسلام آباد ! عالمی معیار کا وائلڈ لائف سفاری پارک بنانے کا فیصلہ
- سیاحت

اسلام آباد ! عالمی معیار کا وائلڈ لائف سفاری پارک بنانے کا فیصلہ

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں پاکستان کا پہلا عالمی معیار کا وائلڈ لائف سفاری پارک wildlife safari park Islamabadقائم کرنے کی تیاریوں میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے منصوبے کے لیے مقام کو حتمی شکل دے دی ہے۔ یہ سفاری پارک براکاہو اور مری روڈ کے […]

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں پاکستان کا پہلا عالمی معیار کا وائلڈ لائف سفاری پارک wildlife safari park Islamabadقائم کرنے کی تیاریوں میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے منصوبے کے لیے مقام کو حتمی شکل دے دی ہے۔

یہ سفاری پارک براکاہو اور مری روڈ کے قریب واقع مالپور فاریسٹری پارک میں تقریباً 350 ایکڑ رقبے پر تعمیر کیا جائے گا۔ منصوبے کا مقصد جنگلی حیات کا تحفظ، ماحول دوست سیاحت (ایکو ٹورازم) کو فروغ دینا اور شہریوں کو عالمی معیار کی تفریحی سہولیات فراہم کرنا ہے۔

سی ڈی اے حکام کے مطابق منصوبہ قدرتی جنگلات کے اندر تیار کیا جائے گا، تاہم اس دوران موجودہ جنگلات، درختوں اور قدرتی ماحول کو محفوظ رکھا جائے گا تاکہ ماحولیات پر کسی قسم کے منفی اثرات مرتب نہ ہوں۔

حکام کا کہنا ہے کہ منصوبے کی فزیبلٹی اسٹڈی اور ابتدائی ڈیزائن مکمل ہو چکا ہے، جبکہ جلد ہی تعمیراتی کام کے لیے ٹینڈر جاری کیے جائیں گے۔

3 ہزار 600 سے زائد جانور رکھے جائیں گے

منصوبے کے تحت سفاری پارک میں 3 ہزار 605 جانور رکھے جائیں گے، جن کے لیے قدرتی ماحول سے ہم آہنگ 10 مختلف سفاری اور وائلڈ لائف زونز قائم کیے جائیں گے۔

پارک کا سب سے بڑا حصہ تقریباً 1000 کنال پر مشتمل ہوگا، جہاں ہرن اور دیگر چرنے والے جانور آزاد ماحول میں موجود ہوں گے۔ اس حصے میں سفاری ٹور، قدرتی راستے، جنگلی حیات کے مشاہدے کے مقامات اور شیشے سے تیار کردہ خصوصی سفاری ٹرین بھی شامل ہوگی۔

اسی طرح 180 کنال پر مشتمل ایک علیحدہ زون میں شیر، چیتے، ریچھ، لکڑ بگھے اور افریقی جنگلی کتوں سمیت خطرناک جانور رکھے جائیں گے، جبکہ مگرمچھ، گینڈے، ہاتھی اور دریائی گھوڑوں کے لیے بھی الگ محفوظ علاقے مختص کیے جائیں گے۔

جانوروں کے علاج کے لیے جدید طبی مرکز

منصوبے میں تقریباً 100 کنال پر مشتمل جدید وائلڈ لائف کیئر کمپلیکس بھی شامل ہوگا، جہاں بین الاقوامی معیار کی ویٹرنری، علاج اور قرنطینہ سہولیات فراہم کی جائیں گی تاکہ جانوروں کی صحت اور تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔

سیاحوں کے لیے جدید تفریحی سہولیات

سفاری پارک میں آنے والے سیاحوں کے لیے ٹکٹنگ اور معلوماتی مرکز، سفاری ولیج، سفاری لاجز، ریستوران، تفریحی مقامات اور تقریباً 50 کنال پر مشتمل فوڈ اسٹریٹ بھی قائم کی جائے گی، جسے مری روڈ سے براہِ راست منسلک کیا جائے گا۔

فوڈ اسٹریٹ میں مختلف تھیم پر مبنی ریستوران قائم کیے جائیں گے، جبکہ پارک میں جدید میوزیم، بچوں کے لیے جنگل تھیم پلے ایریا، کوئی فش پونڈ، بیٹھنے کے مقامات، زپ لائن، ایک کلومیٹر طویل فارسٹ کینوپی واک، ڈیجیٹل انٹرایکٹو میوزیم، قدرتی جھیل، برج واک، سفاری چیئر لفٹ اور دیگر ماحول دوست تفریحی سرگرمیاں بھی شامل ہوں گی۔

سی ڈی اے کے مطابق اس منصوبے سے نہ صرف اسلام آباد کو عالمی معیار کی سیاحتی منزل بنانے میں مدد ملے گی بلکہ جنگلی حیات کے تحفظ، حیاتیاتی تنوع کے فروغ اور ماحولیات سے متعلق عوامی شعور میں بھی اضافہ ہوگا۔

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اردو رپورٹ جملہ حقوق محفوظ ہیں

Your license hasn’t been activated yet. Activate it now!