ایران میں سابق سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی وفات کے بعد سات روزہ آخری رسومات کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ ان کا جسد خاکی امام خمینی حسینیہ منتقل کر دیا گیا، جہاں سے نمازِ جنازہ اور دیگر مذہبی تقریبات کا سلسلہ جاری رہے گا۔
رپورٹس کے مطابق نمازِ جنازہ میں شرکت کے لیے ملک بھر سے لاکھوں افراد کی آمد متوقع ہے، جبکہ سکیورٹی اور انتظامی اداروں نے تقریبات کے لیے جامع انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔
عالمی میڈیا کے مطابق تجہیز و تکفین کی رسومات امام خمینی مصلیٰ میں جاری ہیں، جہاں ہزاروں سوگواران کی موجودگی میں مرحوم رہنما کے تابوت کو لایا گیا۔ ملک بھر میں سوگ کی فضا قائم ہے اور عوام مختلف انداز میں اپنے سابق رہنما کو خراجِ عقیدت پیش کر رہے ہیں۔

مذید خبریں
ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ائی کی شہادت کی تصدیق،40 روزہ سوگ – urdureport.com
علی خامنہ ای کی تدفین کی تیاریاں: دو کروڑ افراد کی شرکت – urdureport.com
دوسری جانب ایرانی حکومت نے 6 جولائی کو ملک گیر عام تعطیل کا اعلان کیا تاکہ شہری نمازِ جنازہ اور دیگر تعزیتی تقریبات میں شریک ہو سکیں۔ اس کے علاوہ 8 جولائی کو بھی ملک بھر میں یومِ سوگ منایا جائے گا، جس کے دوران سرکاری سطح پر دعائیہ اجتماعات اور خصوصی تقریبات منعقد کی جائیں گی۔


