اردو رپورٹ ڈیسک
پاکستان کی نئی آٹو پالیسی 2026-31 کے مسودے میں ہائبرڈ گاڑیوں پر درآمدی ڈیوٹی آئندہ پانچ سال کے دوران مرحلہ وار کم کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
مسودے کے مطابق 1800 سی سی سے زائد ہائبرڈ گاڑیوں پر ڈیوٹی کو پانچ سال میں مرحلہ وار 30 فیصد تک لانے کی تجویز ہے۔ اس تجویز میں مختلف انجن گنجائش رکھنے والی ہائبرڈ گاڑیاں شامل ہیں۔
ہائبرڈ گاڑیوں پر مجوزہ ڈیوٹی
1501 سی سی سے 1800 سی سی تک ہائبرڈ گاڑیوں پر ڈیوٹی میں مرحلہ وار 20 فیصد تک کمی کی تجویز دی گئی ہے۔
اسی طرح 851 سی سی سے 1000 سی سی تک کی ہائبرڈ گاڑیوں پر ڈیوٹی مرحلہ وار کم کرکے 30 فیصد کرنے کی تجویز ہے۔
مسودے میں 800 سی سی تک کی ہائبرڈ گاڑیوں پر ڈیوٹی 50 فیصد سے کم کرکے پانچ سال میں 30 فیصد تک لانے کی تجویز بھی شامل ہے۔
ہائبرڈ کمرشل گاڑیوں کے لیے تجاویز
نئی آٹو پالیسی کے مسودے میں ہائبرڈ کمرشل گاڑیوں پر ڈیوٹی میں کمی کی تجاویز بھی شامل ہیں۔
ہائبرڈ ٹرکوں پر ڈیوٹی آئندہ پانچ سال میں 30 فیصد سے کم کرکے 15 فیصد کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
ہائی روف کمرشل گاڑیوں پر ڈیوٹی بھی اسی عرصے کے دوران 60 فیصد سے کم کرکے 30 فیصد کرنے کی تجویز ہے۔
اس کے علاوہ ہائبرڈ بسوں پر ڈیوٹی پانچ سال میں 30 فیصد سے کم کرکے 15 فیصد کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
یہ تجاویز آٹو پالیسی 2026-31 کے مسودے میں شامل ہیں اور ہائبرڈ گاڑیوں اور کمرشل ٹرانسپورٹ کے لیے مرحلہ وار ڈیوٹی کے مجوزہ ڈھانچے کی عکاسی کرتی ہیں۔


