• Home  
  • وزیراعظم شہباز شریف نے نئی پانچ سالہ آٹو پالیسی کی منظوری دے دی
- کار پرائس

وزیراعظم شہباز شریف نے نئی پانچ سالہ آٹو پالیسی کی منظوری دے دی

اردو رپورٹ ڈیسکوزیراعظم شہباز شریف نے نئی پانچ سالہ آٹو پالیسی کی منظوری دے دی ہے، تاہم عملدرآمد سے قبل پالیسی کو عالمی مالیاتی فنڈ اور وفاقی کابینہ کی منظوری درکار ہوگی۔ پالیسی کے مسودے کے مطابق نئی آٹو پالیسی 2026 سے 2031 تک نافذ کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ اس میں درآمد شدہ […]

اردو رپورٹ ڈیسک
وزیراعظم شہباز شریف نے نئی پانچ سالہ آٹو پالیسی کی منظوری دے دی ہے، تاہم عملدرآمد سے قبل پالیسی کو عالمی مالیاتی فنڈ اور وفاقی کابینہ کی منظوری درکار ہوگی۔

پالیسی کے مسودے کے مطابق نئی آٹو پالیسی 2026 سے 2031 تک نافذ کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ اس میں درآمد شدہ ہائبرڈ گاڑیوں پر ڈیوٹی میں مرحلہ وار کمی کی تجاویز شامل ہیں۔

ہائبرڈ گاڑیوں پر ڈیوٹی میں کمی

مسودے کے مطابق 1800 سی سی سے زائد ہائبرڈ گاڑیوں کی درآمد پر ٹیکس میں پانچ سال کے دوران 20 فیصد کمی کی تجویز دی گئی ہے۔

1801 سی سی سے زائد ہائبرڈ گاڑیوں پر ڈیوٹی 50 فیصد سے کم کرکے 30 فیصد کرنے کی تجویز ہے۔

اسی طرح 1501 سے 1800 سی سی ہائبرڈ گاڑیوں پر بھی ڈیوٹی 50 فیصد سے کم کرکے 30 فیصد کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

851 سے 1000 سی سی اور 800 سی سی تک ہائبرڈ گاڑیوں پر ڈیوٹی بھی 50 فیصد سے کم کرکے 30 فیصد کرنے کی تجویز شامل ہے۔

ہائبرڈ تجارتی گاڑیوں پر مجوزہ ڈیوٹی

آٹو پالیسی کے مسودے میں ہائبرڈ ٹرک پر ڈیوٹی 30 فیصد سے کم کرکے 15 فیصد کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

ہائبرڈ لائٹ کمرشل گاڑیوں پر ڈیوٹی 60 فیصد سے کم کرکے 30 فیصد کرنے کی تجویز ہے۔

اسی طرح ہائبرڈ بسوں پر ڈیوٹی 30 فیصد سے کم کرکے 15 فیصد کرنے کی تیاری ہے۔

مجموعی طور پر نئی آٹو پالیسی میں ہائبرڈ گاڑیوں کی درآمد پر ڈیوٹی میں مرحلہ وار کمی کی تجاویز شامل کی گئی ہیں۔

وزیراعظم کی منظوری کے بعد پالیسی کو پہلے عالمی مالیاتی فنڈ کی منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔ اس کے بعد وفاقی کابینہ سے منظوری حاصل کی جائے گی، جس کے بعد پالیسی پر عملدرآمد ہوگا۔

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اردو رپورٹ جملہ حقوق محفوظ ہیں

Your license hasn’t been activated yet. Activate it now!