اردوEnglish
ہفتہ, 17 اکتوبر 2026
  • Home  
  • ’ہانیہ عامر حد سے زیادہ بے قابو ہوچکی ہیں‘، جیا علی کی تنقید
- انٹرٹینمنٹ

’ہانیہ عامر حد سے زیادہ بے قابو ہوچکی ہیں‘، جیا علی کی تنقید

سینئر ماڈل و اداکارہ جیا علی نے ہانیہ عامر کے رویے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں اپنے لیے کچھ حدود مقرر کرنے اور اپنے طرزِ عمل کا زیادہ خیال رکھنے کی ضرورت ہے۔

اردو رپورٹ ڈیسک

سینئر ماڈل و اداکارہ جیا علی نے معروف اداکارہ اور انٹرنیٹ پرسنیلیٹی ہانیہ عامر کے بارے میں متنازع بیان دیتے ہوئے ان کے رویے اور طرزِ عمل پر تنقید کی ہے۔

جیا علی حال ہی میں ایک شو میں شریک ہوئیں، جہاں ان سے ہانیہ عامر اور درفشاں سلیم میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنے کو کہا گیا۔

ہانیہ عامر کا انتخاب، ساتھ تنقید بھی

جیا علی نے ہانیہ عامر کا انتخاب کیا، تاہم اسی دوران ان کے رویے پر بھی تنقید کی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہانیہ عامر بہت اچھی ہیں، لیکن اب وہ ’حد سے زیادہ بے قابو‘ ہوچکی ہیں اور انہیں اپنے لیے کچھ حدود مقرر کرنے کی ضرورت ہے۔

رویہ بہتر رکھنے کا مشورہ

جیا علی نے مزید کہا کہ ہانیہ عامر عالمی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کرنے والا چہرہ ہیں، اس لیے انہیں اپنے رویے اور طرزِ عمل کا زیادہ خیال رکھنا چاہیے۔

urdureport.com@2025. All Rights Reserved

Your license hasn’t been activated yet. Activate it now!