اردوEnglish
ہفتہ, 17 اکتوبر 2026
  • Home  
  • بالی ووڈ کے معروف اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں فوت ہو گئے
- انٹرٹینمنٹ

بالی ووڈ کے معروف اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں فوت ہو گئے

بالی ووڈ کے سینئر اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے فوت ہو گئے۔ انہیں گوا میں واقع فلیٹ میں شدید سینے میں درد کے بعد اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

اردو رپورٹ ڈیسک

بالی ووڈ کے معروف اور سینئر اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں فوت ہو گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق نانا پاٹیکر کو جمعرات کی صبح گوا میں واقع اپنے فلیٹ میں شدید سینے میں درد کی شکایت ہوئی، جس کے بعد فوری طور پر طبی عملے کو طلب کیا گیا۔

طبی ٹیم فلیٹ پہنچی تو نانا پاٹیکر بے ہوش تھے، جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔ ان کے بیٹے ملہار پاٹیکر کے مطابق ڈاکٹروں نے صبح 5 بج کر 20 منٹ پر اداکار کی موت کی تصدیق کی۔

موت کی وجہ

نانا پاٹیکر کے ڈاکٹر نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ اداکار دل کا دورہ پڑنے کے باعث فوت ہوئے۔ ڈاکٹر کے مطابق نانا پاٹیکر کی جان بچانے کے لیے تقریباً 45 منٹ تک مسلسل مصنوعی تنفس اور سینے پر دباؤ کے ذریعے طبی امداد فراہم کی گئی، تاہم ان کی حالت میں بہتری نہ آ سکی۔

بعد ازاں انہیں صبح 5 بج کر 20 منٹ پر مردہ قرار دے دیا گیا۔

شاندار فلمی کیریئر

نانا پاٹیکر کا اصل نام وشواناتھ پاٹیکر تھا۔ انہوں نے اپنی منفرد اداکاری اور یادگار کرداروں کے ذریعے بھارتی فلمی صنعت میں نمایاں مقام بنایا اور ہندی و مراٹھی سنیما کے باوقار اداکاروں میں شمار ہوتے تھے۔

نانا پاٹیکر نے 1978 میں اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا۔ انہوں نے ’پرندہ‘، ’کرانتی ویر‘، ’اگنی ساکشی‘، ’خاموشی: دی میوزیکل‘، ’اب تک چھپن‘ اور ’ویلکم‘ سمیت کئی معروف فلموں میں اداکاری کی۔

آخری فلم ’شکتی شالنی‘

نانا پاٹیکر اپنی آخری فلم ’شکتی شالنی‘ کی شوٹنگ مکمل کر چکے تھے، جس میں ان کے ساتھ 23 سالہ اداکارہ انیت پڈا بھی شامل ہیں۔ ان کے فوت ہونے کے بعد فلم کے سیٹ سے لی گئی تصاویر بھی انٹرنیٹ پر تیزی سے گردش کر رہی ہیں۔

آدتیہ سرپوتدار کی ہدایت کاری میں بننے والی اس ہارر ڈرامہ فلم میں وینیت کمار سنگھ، وشال جیتھوا اور سیما بسواس بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔ ’شکتی شالنی‘ 24 دسمبر کو سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

آخری فلمی کردار

نانا پاٹیکر نے حال ہی میں ساجد نادید والا کی فلم ’ہاؤس فل 5‘ میں بھی اداکاری کی، جس میں انہوں نے سپرنٹنڈنٹ کا کردار نبھایا۔

urdureport.com@2025. All Rights Reserved

Your license hasn’t been activated yet. Activate it now!