• Home  
  • ٹیكس چور جیولرزپكڑے جایں گے ایف بی آر نے شكنجہ كس لیا
- پاکستان

ٹیكس چور جیولرزپكڑے جایں گے ایف بی آر نے شكنجہ كس لیا

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے جیولرز کے خلاف ٹیکس نیٹ سے باہر یا کم ٹیکس دینے پر کارروائی کا فیصلہ کرلیا جبكہ شادیوں پر بڑے اخراجات کرنے والے نان فائلرز کے خلاف بھی کارروائی ہوگی، شادیوں پر 20، 20 ہزار ڈالر کے سوٹ استعمال کرنے والے پکڑ میں آئیں گے۔۔ ذرائع کا […]

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے جیولرز کے خلاف ٹیکس نیٹ سے باہر یا کم ٹیکس دینے پر کارروائی کا فیصلہ کرلیا جبكہ شادیوں پر بڑے اخراجات کرنے والے نان فائلرز کے خلاف بھی کارروائی ہوگی، شادیوں پر 20، 20 ہزار ڈالر کے سوٹ استعمال کرنے والے پکڑ میں آئیں گے۔۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ ٹیکس ریٹرن ان کی دکانوں،خرید وفروخت اور رہن سہن کے مطابق نہیں،کئی ہزار جیولرز ٹیکس نیٹ میں شامل ہی نہیں ہو رہے، ٹیکس کم دینے والے جیولرز سے نوٹسز کے ذریعے جواب طلب کیا جا رہا ہے۔

حکام ایف بی آر کےمطابق بیشترجیولرز اپنی آمدنی کم ظاہرکرکے ٹیکس چھپا رہے،زیورات کا کاروبار کرنے والے57 ہزار میں سے 20 ہزار ہی رجسٹرڈ ہیں،رجسٹرڈ تاجروں میں سےبھی10ہزار جیولرز  نےہی ٹیکس ریٹرن فائل کئے،وفاقی دارالحکومت کی صرف ایک مارکیٹ میں ایسے 50 جیولرزموجود ہیں،اسلام آباد،راولپنڈی، فیصل آباد اور ملتان میں جیولرز کو نوٹس جاری کردئیے ہیں۔

اس حوالے سےایف بی آر ذراءع نے كہا كہ ہر فرد اپنے حصے کا ٹیکس ایمانداری سے دے گا تو ملک چلے گا،ٹیکس چوری کرنے والے تاجروں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اردو رپورٹ جملہ حقوق محفوظ ہیں