دفتر خارجہ نے یمن کے ساحل کے قریب بحری جہاز میں آتشزدگی كے واقعہ کی تصدیق کر دی ہے اور بتایا ہے كہ ایل پی جی ٹینکر پر سوار 24 پاکستانی اور عملہ محفوظ ہیں ۔ محسن نقوی کا کہناتھا کہ عملہ آگ بجھانے میں کامیاب ہوا تو حوثیوں کی کشتیوں نے جہاز روک کر عملے کو یرغمال بنا لیا،
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے یمنی حکام سے فوری رابطہ کیا گیا، حادثے کے بعد یمن کی راس العیسٰی بندرگاہ کے قریب ایل پی جی ٹینکر پر حملہ و آتشزدگی کے واقعہ پر پاکستانی سفارتخانے نے عملے کے اہلخانہ کو مسلسل آگاہ رکھا، 17 ستمبر کو یمن کے ساحل کے قریب ایل پی جی ٹینکر میں آگ لگی تھی، متاثرہ اپل پی جی ٹینکر دوبارہ یمنی بندرگاہ سے روانہ کر دیا گیا، ایل پی جی ٹینکر اب یمنی پانیوں سے باہر کی جانب رواں دواں ہے۔
محسن نقوی وزیر داخلہ كی تصدیق
وزیر داخلہ محسن نقوی نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ الحمدللہ حوثیوں نے ایل پی جی ٹینکر اور اس کے عملے کو چھوڑ دیا ہے، متاثرہ بحری جہاز اور پاکستانیوں سمیت عملے تمام ارکان اب یمن سے باہر ہیں، ٹینکرکے 27 رکنی عملہ کیپٹن مختار سمیت 24 پاکستانی،2 سری لنکن اور1 نیپالی شامل تھے، 17 ستمبر کو اسرائیلی ڈرون حملے کے ذریعے نشانہ بننے کے بعد جہاز میں آگ لگ گئی ۔
یرغمالیوں کی بحفاظت رہائی کی کوششوں کیلئے سیکرٹری داخلہ دیگر افسران کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں، عمان میں پاکستانی سفیر ، سعودی دوستوں اور سیکیورٹی ایجنسیوں کی کوششوں سے شہریوں کو رہائی ملی۔


