اقوامُ متحدہ وزیر اعظم شہباز شریف کی تقریر کے دوران نعرے لگائے گئے جس پر اقوامُ متحدہ کے سیکیورٹی حکام نے نوٹس لے لیا ہے
جنگ نیوز کے مطابق جب وزیر اعظم اپنی تقریر کر رہے تحے تو اقوام متحدہ کی روایات کے بر خلاف نعرہ کو دنیا کے مختلف ممالک میں بھی دیکھا اور سنا گیا۔
اقوام متحدہ کی روایات کے خلاف داخلی سیاست پر مبنی نعرہ کو دنیا کے مختلف ممالک میں بھی دیکھا اور سنا گیا۔ داخلی سیاست پر مبنی نعرے کیوں، کس نے اور کس کے ذریعے پاس حاصل کرکے لگائے تحقیق کی جارہی ہے۔
اسمبلی میں نعرے
شہباز شریف کی تقریر کے دوران ایک خبر کے مطابق پاکستانی وفد اور شرکاء نے پرجوش انداز میں مختلف نعرے لگائے۔ ”پاکستان زندہ باد“ کے نعرے لگائے۔ اس موقع پر ایوان دیر تک تالیوں اور نعروں سے گونجتا رہا۔ بعض لمحات میں ”اللہ اکبر“ کی صدائیں بھی سنائی دیں۔


