• Home  
  • ایک چینی خاتون نے کرپٹو کرنسی میں کیسے اربوں ڈالر کا تاریخی فراڈ کیا، ہوشربا انکشافات
- خاص رپورٹ

ایک چینی خاتون نے کرپٹو کرنسی میں کیسے اربوں ڈالر کا تاریخی فراڈ کیا، ہوشربا انکشافات

دنیا کی تاریخ کے سب سے بڑے اربوں ڈالر کرپٹو کرنسی فراڈ میں ملوث ایک چینی خاتون کو برطانیہ کی عدالت نے مجرم قرار کو مجرم قرار دے دیا ہے اس دولت کی دیوی چینی شہری زھیمِن کیان، جنھیں یادی ژانگ غیر قانونی طور پر حاصل کردہ کرپٹو کرنسی کا اعتراف کر لیا ہے ۔ […]

cripto fraud billion dollar china lady

دنیا کی تاریخ کے سب سے بڑے اربوں ڈالر کرپٹو کرنسی فراڈ میں ملوث ایک چینی خاتون کو برطانیہ کی عدالت نے مجرم قرار کو مجرم قرار دے دیا ہے اس دولت کی دیوی چینی شہری زھیمِن کیان، جنھیں یادی ژانگ غیر قانونی طور پر حاصل کردہ کرپٹو کرنسی کا اعتراف کر لیا ہے ۔

بی بی سی کے مطابق میٹروپولیٹن پولیس کا کہنا ہے کہ اس فراڈ کی تحقیقات کے دوران انھوں نے 61 ہزار کرپٹو کوائنز ضبط کیے ہیں جن کی موجودہ مالیت چھ کروڑ 70 ارب ڈالر ہے۔

چینی شہری زھیمِن کیان، جنھیں یادی ژانگ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، نے لندن کے ساؤتھ وارک کراؤن کورٹ میں غیر قانونی طور پر کرپٹو کرنسی حاصل کرنے کا اعتراف کر لیا ہے۔

میٹروپولیٹن پولیس کے مطابق سنہ 2014 سے 2017 کے درمیان انھوں نے چین میں بڑے پیمانے پر دھوکہ دہی کی سکیم چلائی، جس کے ذریعے ایک لاکھ 28 ہزار سے زیادہ افراد کو دھوکہ دیا گیا اور چوری شدہ رقم کو بٹ کوائن میں محفوظ کیا گیا۔

زھیمِن کیانک کا کرپٹو فراڈ کیس — کب کیا ہوا؟

چین کی کاروباری خاتون زھیمِن کیانک نے 2014 سے 2017 کے دوران چین میں ایک جعلی سرمایہ کاری اسکیم کے ذریعے اربوں روپے کا فراڈ کیا۔ کمپنی کا نام Tianjin Lantian Gerui Electronic Technology بتایا گیا ہے، جہاں سرمایہ کاروں کو 200 سے 300 فیصد تک منافع کا جھانسہ دیا گیا۔

سرمایہ کاروں کی رقوم جائز منصوبوں میں استعمال کرنے کے بجائے، زھیمِن کیانک نے انہیں کرپٹو کرنسی، بالخصوص بِٹ کوائن میں منتقل کرنا شروع کر دیا تاکہ اصل سرمائے کو چھپایا جا سکے۔

برطانیہ کی پولیس نے شمالی لندن میں ایک کارروائی کے دوران 61,000 بِٹ کوائن ضبط کیے جو دنیا کی سب سے بڑی کرپٹو ضبطیوں میں سے ایک قرار دی جاتی ہے۔ ان بٹ کوائنز کی مالیت تقریباً 5 ارب پاؤنڈ (6–7 ارب ڈالر) لگائی جاتی ہے۔

رپورٹس کے مطابق اس اسکیم سے تقریباً 1 لاکھ 28 ہزار افراد متاثر ہوئے۔

زھیمِن کیانک جعلی دستاویزات کے ذریعے برطانیہ پہنچی اور رقم کو منی لانڈر کرنے کے لیے جائیدادوں کی خریداری جیسے اقدامات کیے۔ اس کام میں ایک ساتھی جیان وین (Jian Wen) بھی شامل رہا، جو برطانیہ میں پراپرٹی کے ذریعے رقوم کو سفید کرنے کی کوشش میں سزا پا چکا ہے۔

حال ہی میں لندن کی ساؤتھ وُرک کراؤن کورٹ میں زھیمِن کیانک نے مجرمانہ الزامات تسلیم کر لیے۔ برطانیہ کی میٹروپولیٹن پولیس نے اس مقدمے کو بین الاقوامی سطح کی منی لانڈرنگ تفتیش قرار دیا ہے۔

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اردو رپورٹ جملہ حقوق محفوظ ہیں