افغانستان میں طالبان کی اعلیٰ قیادت کے حکم پر ملک بھر میں انٹرنیٹ پر پابندی عائد کردی گئی جس سے ملک بھر میں انٹرنیٹ سے منسلک نظام متاثر ہو گیا اور موبائل اور براڈ بینڈ انٹرنیٹ سروس دونوں کو بند کیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق انٹرنیٹ سروس معطل ہونے سے فلائیٹ آپریشنز اور سیٹلائٹ ٹی وی نشریات شدید متاثر ہوئیں۔ کابل ایئرپورٹ کی پانچ پروازیں منسوخ ہوئیں جبکہ مزید کی منسوخی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
افغانستان میں انٹرنیٹ سروس بند ہو نے کی وجہ سے اسپتالوں، سرکاری دفاتر اور میڈیا کے اداروں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے اور اس کا کو ئی حل سامنے نہیں آسکا ۔ افغان حکام کے مطابق انٹرنیٹ پر پابندی کا فیصلہ غیر اخلاقی مواد کو روکنے کیلئے کیا گیا ہے اور اس با رئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

