پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے برطانیہ کے لیے اپنی پروازیں 25 اکتوبر سے دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ مانچسٹر سے اسلام آباد تک نان اسٹاپ پروازیں چلائیں جائی گی۔۔ خیال رہے کہ جون 2020 میں پی آئی اے پر یورپی یونین، برطانیہ اور امریکا کے لیے پروازوں پر پابندی عائد کر دی گئی تھی
لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) اس ماہ برطانیہ کے لیے اپنی پروازوں کا دوبارہ آغاز کرے گی۔اعلان میں کوئی حتمی تاریخ نہیں دی گئی، جو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری کیا گیا۔بیان میں کہا گیا کہ’ ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل سول ایوی ایشن اتھارٹی یوکے کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے آج فارن ایئرکرافٹ آپریٹنگ پرمٹ (ایف او پی) جاری کیا، جو برطانیہ اور پاکستان کے درمیان تجارتی پروازوں کے آغاز کے لیے آخری دستاویز ہے۔’مزید کہا گیا کہ’ پی آئی اے کو پہلے ہی برطانیہ میں پروازوں کے لیے تھرڈ کنٹری آپریٹر (ٹی سی او) کی منظوری مل چکی ہے، اور پہلے مرحلے میں مانچسٹر کے لیے پروازوں کا آغاز کیا جائے گا، جس کے بعد برمنگھم اور لندن کو شامل کیا جائے گا۔’

