• Home  
  • ماہ نور چیمہ کا IQ لیول میں ورلڈ ریکارڈ، IQ کیا ہے اور EQ سے کیوں جڑا ہے؟
- خاص رپورٹ

ماہ نور چیمہ کا IQ لیول میں ورلڈ ریکارڈ، IQ کیا ہے اور EQ سے کیوں جڑا ہے؟

برطانوی میڈیا کے مطابق پاکستانی نژاد برطانوی طالبہ ماہ نور چیمہ نے دنیا کو حیران کر دیا ہے، جن کا آئی کیو لیول 161 ریکارڈ کیا گیا ہے اور انہوں نے آئی کیو لیول میں ورلڈ ریکارڈ بنا ڈالا — جو مشہور سائنسدان اسٹیفن ہاکنگ سے بھی ایک پوائنٹ زیادہ ہے۔ صرف 18 سال کی […]

iq level

برطانوی میڈیا کے مطابق پاکستانی نژاد برطانوی طالبہ ماہ نور چیمہ نے دنیا کو حیران کر دیا ہے، جن کا آئی کیو لیول 161 ریکارڈ کیا گیا ہے اور انہوں نے آئی کیو لیول میں ورلڈ ریکارڈ بنا ڈالا — جو مشہور سائنسدان اسٹیفن ہاکنگ سے بھی ایک پوائنٹ زیادہ ہے۔ صرف 18 سال کی عمر میں اتنی غیر معمولی ذہانت کا مظاہرہ اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان کی نئی نسل میں علم، تحقیق اور ذہانت کی کوئی کمی نہیں۔

لیکن یہاں ایک اہم سوال پیدا ہوتا ہے کہ آخر آئی کیو (IQ) لیول ہوتا کیا ہے، اور اس کے ساتھ ساتھ ای کیو (EQ) یعنی جذباتی ذہانت زندگی میں کیوں ضروری ہے؟

آئی کیو لیول کیا ہوتا ہے ؟ 

آئی کیو (Intelligence Quotient) انسان کی ذہانت، سمجھ بوجھ، سیکھنے کی رفتار اور تجزیاتی صلاحیت کو ناپنے کا ایک پیمانہ ہے۔یہ کسی شخص کی ذہنی صلاحیت کا عددی اظہار ہے، جسے عموماً 70 سے 150 کے درمیان ناپا جاتا ہے۔کسی شخص  کی دوسرے کے مقابلے میں سمجھنے کی صلاحیت اس کی عمر کے دوسرے افراد کے مقابلے میں کیسی ہے۔

آئی کیو لیول کتنا ہونا چاہیے ؟

اوسط آئی کیو 100 تصور کیا جاتا ہے، جس سے اوپر یا نیچے اسکور ذہانت کی سطح کو ظاہر کرتا ہے۔

آئی کیو لیول کا چارٹ

درجہآئی کیو لیولوضاحت
بہت کم (Very Low)70 سے کمذہنی صلاحیت محدود، خصوصی تعلیم درکار
کم (Low)70 – 84اوسط سے کم سیکھنے کی صلاحیت
اوسط (Average)85 – 114عام ذہانت، روزمرہ زندگی کے لیے مناسب
زیادہ (High)115 – 129اوسط سے بہتر، تجزیاتی سوچ رکھنے والا
بہت زیادہ (Very High)130 – 144غیر معمولی ذہانت، تخلیقی و تحقیقی رجحان
جینیئس (Genius)145 سے اوپرغیر معمولی طور پر ذہین، نایاب سطح کی سوچ

آئی کیو IQ  کیسے معلوم کیا جاتا ہے؟

آئی کیو لیول معلوم کرنے کے لیے خصوصی ٹیسٹ (IQ Tests) کیے جاتے ہیں۔جن میں ریاضی،منطق،تصویری ٹیسٹ،پہلیاں،زبان اور الفاظ کی سمجھ بوجھ شامل ہیں اور پھر اس شخص کا عددی سکور حاصل کیا جاتا ہے۔یہ ٹیسٹ عموماً ماہرِ نفسیات یا کمپیوٹر کے ذریعے کیے جاتے ہیں۔

آج کے دور میں آئی کیو کی اہمیت

آج کے دور میں اس کی اہمیت تعلیم اور دیگر شعبوں میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے خاص طور پر ان شعبوں میں جہاں تجزیاتی سوچ اور فیصلہ سازی ضروری ہے۔

ایک کیو EQ لیول ایموشنل انٹیلیجنس کیا ہے ؟

 ای کیو (EQ) یعنی "ایموشنل انٹیلیجنس” (Emotional Quotient)انسان کی جذباتی سمجھ بوجھ، خود پر قابو، اور دوسروں کے احساسات کو سمجھنے کی صلاحیت کو کہتے ہیں۔

 IQ بتاتا ہے کہ آپ کتنا سمجھدار ہیں،

 EQ بتاتا ہے کہ آپ دوسروں اور خود کے ساتھ کیسا برتاؤ کرتے ہیں۔

کیا صرف آئی کیو IQ کافی ہے؟

اگرچہ آئی کیو کامیابی کی ایک اہم بنیاد ہے، مگر صرف ذہانت کافی نہیں۔آئی کیو مقدر نہیں بناتا زندگی میں کامیابی کے لیے ایموشنل انٹیلیجنس (EQ)،کا ہونا بہت ضروری ہے اور ای کیو جیسے محنت، کردار، حوصلہ،اخلاق نیت منزل تک پہنچنے کا زینہ ہے۔

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اردو رپورٹ جملہ حقوق محفوظ ہیں